@public.eye1: ایبٹ آباد: پاکستان کے دورے پر موجود ایک ڈچ ٹریول بلاگر کے ساتھ ایبٹ آباد کے بائی پاس روڈ پر پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈچ خاتون ٹریول بلاگر ایبٹ آباد کے بائی پاس روڈ پر چہل قدمی کر رہی تھیں کہ ایک پاکستانی شہری اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر وہاں سے گزرا۔ خاتون کو دیکھ کر پاکستانی جوڑے نے رک کر ان سے گفتگو کی اور بات چیت کے دوران انہیں اپنے گھر چائے اور کھانے کی دعوت دے دی۔ ڈچ بلاگر نے پاکستانی جوڑے کی دعوت قبول کی اور ان کے گھر پہنچ گئیں، جہاں میزبان خاندان نے ان کی بھرپور خاطر تواضع کی۔ چائے، کھانے اور دوستانہ ماحول نے غیر ملکی مہمان کو خاصا متاثر کیا۔ خاتون نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ ان کی والدہ انہیں ہمیشہ اجنبی لوگوں کے گھر جانے سے منع کرتی تھیں، تاہم پاکستان میں ملنے والی چائے کی دعوت نے انہیں اپنی والدہ کی نصیحت بھلا دی۔ ڈچ ٹریول بلاگر نے ایبٹ آباد میں پاکستانی جوڑے سے ہونے والی اس ملاقات اور ان کی مہمان نوازی کو اپنے پاکستان کے سفر کا ایک خوشگوار اور یادگار تجربہ قرار دیا۔ سوشل میڈیا صارفین بھی اس واقعے کو پاکستانی ثقافت، خلوص اور مہمان نواز #publiceye #news #abbottabad