@interviewwithbasit: گٹ والا پل: 21 سالہ لڑکی نہر میں لاپتہ فیصل آباد کے گٹ والا پل، کینال روڈ پر 21 سالہ لڑکی کے نہر میں گرنے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق لاپتہ لڑکی کی شناخت گٹ والا کی رہائشی حفضہ آصف دختر آصف کے نام سے ہوئی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق حفضہ آصف کا ذہنی توازن درست نہیں اور وہ نہر میں گر گئی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لڑکی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ #Rescue1122 #Faisalabad #RescueOperation #MissingGirl