@softhearted.786: زندگی آہستہ آہستہ یہ سکھا دیتی ہے کہ ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں، ہر غلط فہمی کو دور کرنا ضروری نہیں اور ہر انسان کو اپنی وضاحت دینا بھی ضروری نہیں۔ کچھ بحثیں جیت کر بھی انسان اپنا سکون ہار جاتا ہے، اس لیے ہر معرکے میں اترنا عقل مندی نہیں۔ کبھی خاموشی کمزوری نہیں بلکہ اپنی عزت، وقت اور ذہنی سکون کی حفاظت ہوتی ہے۔ اپنی توانائیاں اُن جگہوں پر خرچ کریں جہاں اُن کی قدر ہو۔ جو چیز وقت کے ساتھ خود واضح ہو سکتی ہے، اُسے وقت پر چھوڑ دیں۔ ہر شخص آپ کی توجہ کا مستحق نہیں؛ کبھی خود کو نظرانداز کرنے کے بجائے دوسروں کو نظرانداز کرنا سیکھنا بھی ضروری ہوتا ہے۔ 🤍