@real_alfa_1: ظرف اور برداشت وہ خصوصیات ہیں جو انسان کی تربیت اور سچی شخصیت کی عکاسی کرتی ہیں۔ جب تک ماحول موافق رہے، ہر شخص خود کو بہترین، اعلیٰ ظرف اور صبر والا ظاہر کر سکتا ہے۔ لیکن جیسے ہی چھوٹی سی تنقید یا ناپسندیدہ بات سامنے آتی ہے، تو انسان کا غصہ اور ردِعمل اس کا اصل آپ اور نقاب دونوں اتار دیتا ہے۔ یہ ظرف کی کمی ہی ہوتی ہے جو تنقید کو اصلاح کے بجائے انا (Ego) کا مسئلہ بنا دیتی ہے۔ سچا انسان وہی ہے جو تعریف پر اترائے نہیں اور تنقید پر آپے سے باہر نہ ہو۔