@notyourkami0: ملال ہمیں بھی ہے کہ ہم منا نہیں سکے تمہیں، کبھی انا آڑے آئی، کبھی لفظ کم پڑ گئے، کبھی دل نے چاہا کہ تمہیں روک لیں، مگر ہونٹ خاموش رہے، اور تم بھی شاید یہ سمجھتے رہے کہ ہمیں تمہارے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑا۔ ملال تمہیں بھی ہوگا کہ مان جانا چاہیے تھا، وہ لمحہ جب ہم تمہارے سامنے اپنی ساری ضد ہار کر کھڑے تھے، تم نے بس ایک قدم بڑھانا تھا، ہم نے بھی شاید پلٹ کر تمہارا ہاتھ تھام لینا تھا۔ مگر کچھ فاصلے ایسے ہوتے ہیں جو قدموں سے نہیں، صرف ضد اور خاموشی سے طے ہوتے ہیں۔ ہم دونوں خاموش رہے، اور وقت بولتا رہا۔ بات ایک چھوٹی سی تھی، مگر دلوں میں فاصلے بڑے ہو گئے۔ آج بھی کبھی تنہائی میں وہ آخری ملاقات یاد آتی ہے، تو دل خود سے پوچھتا ہے، آخر کس بات کی انا تھی؟ کس بات کا غرور تھا؟ کیوں ایک دوسرے کو منانے کے بجائے ہم دونوں اپنی اپنی جگہ ٹھہرے رہے؟ تمہیں شاید یہ گمان رہا ہو کہ ہم تمہیں منا لیں گے، اور ہمیں یقین تھا کہ تم آخرکار مان جاؤ گے۔ مگر محبت میں کبھی کبھی دونوں کا یقین ہار جاتا ہے۔ اب نہ تمہیں قصوروار ٹھہراتے ہیں، نہ خود کو بے قصور کہتے ہیں، ہم دونوں سے ایک غلطی ہوئی— ہم نے محبت کو سمجھنے سے پہلے اپنی انا کو سمجھ لیا۔ کاش اُس دن تم مان جاتے، کاش اُس دن ہم منا لیتے، کاش ایک شخص جھک جاتا اور دوسرا اسے تھام لیتا۔ اب جو بچا ہے وہ صرف ایک خوبصورت سا ملال ہے، تمہارے نہ ہونے کا، اپنے نہ منا سکنے کا، اور اُس محبت کا جو دونوں کے دل میں تھی مگر دونوں کی خاموشی سے ہار گئی۔ شاید تمہیں بھی کبھی میری طرح یہ خیال آتا ہوگا کہ ہمیں بچھڑنا نہیں تھا، بس اُس ایک لمحے میں ایک دوسرے کو مان جانا چاہیے تھا۔ #fyp

𝔻𝕖𝕔𝕖𝕞𝕓𝕖𝕣 🍂
𝔻𝕖𝕔𝕖𝕞𝕓𝕖𝕣 🍂
Open In TikTok:
Region: PK
Saturday 12 September 2026 12:45:11 GMT
21315
1137
10
91

Music

Download

Comments

savagezaya.0
aqsayy 🦢 :
beautiful post🤌🏻🥹❤️‍🩹
2026-09-12 22:30:17
0
kurkuryy
🌙 :
biggest fan sirrr 💐
2026-09-12 12:48:17
0
mosque92
mosque92 :
جس طرع قدرت کو منظور 😌
2026-09-12 22:06:14
0
goraya_072
Ali Goraya :
2026-09-12 22:04:55
0
hamidshakoor7
Hamid Shakoor :
kia keh dia hy yrr 🔥❤️
2026-09-12 13:20:32
0
muzamil_rajput_786
Rana Muzamil :
Hn naa Yar 🥺🖤
2026-09-12 12:58:11
0
soulthought1640
Soul Thought 🕊️ :
🫠
2026-09-12 21:32:24
0
albaloshinawaz14357
البلوشی نواز :
♥️♥️♥️
2026-09-12 20:16:05
0
abubakararain395
ابو بکر آرائیں 👑 :
🥰🥰🥰
2026-09-12 13:28:47
0
brokenporitary2
خان 🚩 :
ملال ہمیں بھی ہے کہ ہم منا نہیں سکے تمہیں، کبھی انا آڑے آئی، کبھی لفظ کم پڑ گئے، کبھی دل نے چاہا کہ تمہیں روک لیں، مگر ہونٹ خاموش رہے، اور تم بھی شاید یہ سمجھتے رہے کہ ہمیں تمہارے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑا۔ ملال تمہیں بھی ہوگا کہ مان جانا چاہیے تھا، وہ لمحہ جب ہم تمہارے سامنے اپنی ساری ضد ہار کر کھڑے تھے، تم نے بس ایک قدم بڑھانا تھا، ہم نے بھی شاید پلٹ کر تمہارا ہاتھ تھام لینا تھا۔ مگر کچھ فاصلے ایسے ہوتے ہیں جو قدموں سے نہیں، صرف ضد اور خاموشی سے طے ہوتے ہیں۔ ہم دونوں خاموش رہے، اور وقت بولتا رہا۔ بات ایک چھوٹی سی تھی، مگر دلوں میں فاصلے بڑے ہو گئے۔ آج بھی کبھی تنہائی میں وہ آخری ملاقات یاد آتی ہے، تو دل خود سے پوچھتا ہے، آخر کس بات کی انا تھی؟ کس بات کا غرور تھا؟ کیوں ایک دوسرے کو منانے کے بجائے ہم دونوں اپنی اپنی جگہ ٹھہرے رہے؟ تمہیں شاید یہ گمان رہا ہو کہ ہم تمہیں منا لیں گے، اور ہمیں یقین تھا کہ تم آخرکار مان جاؤ گے۔ مگر محبت میں کبھی کبھی دونوں کا یقین ہار جاتا ہے۔ اب نہ تمہیں قصوروار ٹھہراتے ہیں، نہ خود کو بے قصور کہتے ہیں، ہم دونوں سے ایک غلطی ہوئی— ہم نے محبت کو سمجھنے سے پہلے اپنی انا کو سمجھ لیا۔ کاش اُس دن تم مان جاتے، کاش اُس دن ہم منا لیتے، کاش ایک شخص جھک جاتا اور دوسرا اسے تھام لیتا۔ اب جو بچا ہے وہ صرف ایک خوبصورت سا ملال ہے، تمہارے نہ ہونے کا، اپنے نہ منا سکنے کا، اور اُس محبت کا جو دونوں کے دل میں تھی مگر دونوں کی خاموشی سے ہار گئی۔ شاید تمہیں بھی کبھی میری طرح یہ خیال آتا ہوگا کہ ہمیں بچھڑنا نہیں تھا، بس اُس ایک لمحے میں ایک دوسرے کو مان جانا چاہیے تھا۔
2026-09-12 18:09:50
1
To see more videos from user @notyourkami0, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About