@harf_e_khamosh18: کچھ لوگ زندگی سے نہیں ہارتے، وہ بس بار بار خود کو سنبھالتے سنبھالتے تھک جاتے ہیں۔ رشتے بچاتے رہے تو خود سے دور ہوتے گئے، خواب سنبھالتے رہے تو حقیقت چھوٹتی گئی، اور خود کو جوڑتے جوڑتے… ایک دن احساس ہوا کہ اندر کچھ بھی سلامت نہیں رہا۔ شاید اسی لیے اب کسی چیز کے چھوٹ جانے کا ڈر نہیں لگتا— جو شخص خود کو کھو چکا ہو، اُسے پھر کسی اور چیز کے کھونے کا کیا خوف؟ #Harf_e_khamosh #اردو_تحریر #زندگی_کی_حقیقت #دل_کی_بات #احساس