@hisabedilrehnydo: میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ زندگی ہونا کافی نہیں زندگی میں " زندگی " ہونا بھی لازم ہے ورنہ سانسوں کی مالا تو کسی بیمار ضعیف کی بھی بندھی تو رہتی ہی ہے ۔۔۔۔ اور کہیں نا کہیں یہ اس کا سبب ہم خود ہی ہیں کہ رنگینیِ بہار کو ایک حد تک مقرر کر رکھا ہے وہ ہم ہی ہیں جنہوں نے اپنی خواہشات ِ سوختہ کو اتنا سر چڑھا رکھا ہے کہ کسی بھی پہر والے ہوا کے تازہ جھونکوں کو ایک دروازہ دے رکھا ہے ہمیں خود کو کچھ مدت کیلئے بس یونہی وقت کے دھارے ہر چھوڑ دینے کی ضرورت ہے کہ شاید وقت ہمیں ہماری خواہشات سے پرے کسی نو بہار کے باغ میں لے چلے کیا معلوم ہم بھی کسی تخت کے بادشاہ ہوں کیا معلوم کوئی ٹھنڈا بادل ہماری ملکیت ہو کیا معلوم کوئی درخت ہمارے نام کا بھی ہو ہمیں خود کو مہلت دینے کی اشد ضرورت ہے ۔ ✨️🤌🏻🥀🌙🌱 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ #nfak #nfak_lines #nusrat_fateh_ali_khan_fans♥️ #foryou #viral