@ikhlaq.e.sehar: Read caption گر سچ کہوں تو میرا وجود فقط تمہاری موجودگی کا محتاج ہے، تم میری زندگی کا وہ واحد اور خوبصورت ترین باب ہو جسے میں بار بار پڑھنا چاہتی ہوں اور جس کے بنا میری کہانی مکمل ہی نہیں ہو سکتی۔ تمہاری ایک چھوٹی سی مسکراہٹ اور تمہارے چند محبت بھرے بول میری روح کو ایسا سکون بخشتے ہیں کہ دنیا کے سارے دکھ اور پریشانیاں لمحوں میں مٹ جاتی ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ میری سانسوں کو تمہاری عادت کب اور کیسے پڑی، بس اتنا جانتی ہوں کہ اب تم میرے دل کی وہ ضرورت بن چکے ہو جس کے بغیر دھڑکنیں بھی بوجھ محسوس ہوتی ہیں، تم سے محبت محض ایک احساس نہیں بلکہ میری کائنات کا محور ہے جسے میں اپنی آخری سانس تک ایسے ہی سنبھال کر رکھنا چاہتی ہوں۔