@kamranaziz793: : کسی کے ساتھ بدزبانی کرنے سے پہلے ایک لمحہ ضرور سوچ لیا کریں، کیونکہ آپ کے لیے کہے گئے چند سخت الفاظ شاید صرف الفاظ ہوں، لیکن سامنے والے کے دل پر گہرا اثر چھوڑ سکتے ہیں۔ 💔 زخم ہمیشہ جسم پر نہیں ہوتے، کچھ زخم الفاظ بھی دے جاتے ہیں جو نظر نہیں آتے مگر دل کو بہت تکلیف پہنچاتے ہیں۔ اس لیے کوشش کریں کہ آپ کی زبان سے کسی کا دل نہ ٹوٹے۔ نرم لہجہ اختیار کریں، کیونکہ محبت سے کہی ہوئی بات دل جیت لیتی ہے، جبکہ بدزبانی اپنے ہی رشتوں میں دوریاں پیدا کر دیتی ہے۔ ❤️