یوسف کی کہانی کا ذکر نہ چھیڑ اے عشق۔۔۔ وہاں محبت میں وفا کی خوشبو تھی۔۔۔
زلیخا کی چاہت میں شدت تھی۔۔۔ انتظار تھا۔۔۔ اور ایک ایسا عشق تھا۔۔۔ جو زمانے کی ہر آزمائش کے باوجود اپنی جگہ قائم رہا۔ وہاں دل ٹوٹا بھی تو محبت کم نہ ہوئی، فاصلے بڑھے بھی تو چاہت ختم نہ ہوئی۔
مگر یہاں کا قصہ کچھ اور ہے، یہاں ہر موڑ پر محبت کے نام پر مطلب رکھنے والے ملتے ہیں۔ کوئی قریب آ کر دل میں جگہ بناتا ہے اور پھر اجنبی بن کر گزر جاتا ہے، کوئی وعدوں کو لفظوں کی حد تک رکھتا ہے اور وقت آنے پر سب بھول جاتا ہے۔ یہاں سچے دل سے محبت کرنا شاید سب سے بڑی خطا سمجھا جاتا ہے۔ پھر بھی دل مانتا نہیں، کسی ایک شخص کے لیے آج بھی وہی خلوص سنبھالے بیٹھا ہے۔
شاید۔۔۔ عشق کا کمال یہی ہے کہ دھوکے بہت مل جائیں، تب بھی دل کسی ایک چہرے کو بےوفا ماننے سے انکار کر دے۔ کیونکہ سچی محبت انسان کو توڑ تو سکتی ہے، مگر اس کے دل سے محبت کرنا نہیں چھین سکتی۔۔۔!!!
2026-09-12 20:45:10
0
ZK Afridi 007 :
2026-09-12 20:55:11
0
Love.. :
ik heb geen probleem et mahi
2026-09-12 21:20:04
0
Eman Fatima💞 :
2026-09-13 04:30:59
0
To see more videos from user @mahirajpoot655, please go to the Tikwm
homepage.