@rehan__rao: لوگ اکثر کہتے ہیں، پتہ ہی نہیں چلا وقت کیسے گزر گیا۔ مگر میرے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوا۔ مجھے آج بھی یاد ہے کہ میرا وقت کیسے گزرا کون کس موڑ پر میرا ساتھ چھوڑ گیا، کس نے اپنے لہجے بدل لیے، کس نے راستہ بدل لیا، اور کس نے مجھے یہ احساس دلایا کہ اب میں اُس کی زندگی میں پہلے جیسی اہمیت نہیں رکھتا۔ اگر آج کوئی مجھ سے پوچھے کہ تمہاری زندگی کیسے گزری؟ تو میں اُسے برسوں مہینوں اور دنوں کا حساب دے سکتا ہوں۔ مجھے ہر وہ رات یاد ہے جو روتے ہوئے گزری، ہر وہ دن یاد ہے جو کسی کی بے رخی میں کٹ گیا، اور ہر وہ لمحہ یاد ہے جب میں نے اپنے دل کو ٹوٹتے ہوئے محسوس کیا۔ لوگ کہتے ہیں، رات گئی بات گئی۔ مگر میرے لیے باتیں اتنی آسانی سے ختم نہیں ہوتیں۔ میں ایک ہی بات کو مہینوں اپنے ذہن میں دہراتا رہتا ہوں۔ ایک ایک لفظ ایک ایک لہجہ ایک ایک منظر بار بار یاد آتا ہے، یہاں تک کہ سوچتے سوچتے دماغ تھک جاتا ہے، مگر دل پھر بھی خاموش نہیں ہوتا۔ لوگ کہتے ہیں، جو ہوگا دیکھا جائے گا۔ مگر میں اُن لوگوں میں سے نہیں ہوں۔ میں کل کی فکر میں اپنا آج بھی خراب کر لیتا ہوں۔ ایک انجانا خوف ایک ادھورا خیال ایک ان کہی بات... سب میرے ساتھ چلتے رہتے ہیں۔ کسی اپنے کا تلخ لہجہ میرے کئی دنوں کی خوشی چھین لیتا ہے۔ کسی کو تکلیف میں دیکھ لوں تو رات بھر بے چین رہتا ہوں۔ میں چاہ کر بھی بے حس نہیں بن سکتا، کیونکہ میرا دل ہر بات کو ضرورت سے زیادہ محسوس کرتا ہے۔ شاید یہی میری کمزوری بھی ہے، اور یہی میری حقیقت بھی... میں وقت نہیں بھولتا، لوگ نہیں بھولتا، لہجے نہیں بھولتا اور وہ درد بھی نہیں بھولتا جو خاموشی سے دل میں گھر کر جاتے ہیں اور اسی وجہ سے آج میں تکلیف میں ہوں❤️🩹🫠