@foryoustatus31: #💔 یہ صرف ایک تصویر نہیں، ایک خاندان کا اجڑا ہوا خواب ہے! یہ معصوم بچہ روشم، ولد روئدار حسین، آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ حافظِ قرآن تھا اور میٹرک کے امتحانات میں فرسٹ پوزیشن ہولڈر رہا—اپنے والدین اور بہنوں کی امید، فخر اور مستقبل تھا۔ مگر افسوس! مسلح ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر پولیس کی وردی میں گھر میں داخل ہو کر اس معصوم نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ ایک ماں سے اس کا بیٹا چھین لیا گیا، ایک باپ کا سہارا چھین لیا گیا، اور آٹھ بہنوں سے ان کا اکلوتا بھائی چھین لیا گیا۔ 💔 آخر اس معصوم کا قصور کیا تھا؟ اس کا جرم صرف یہ تھا کہ وہ اپنے ہی گھر میں محفوظ سمجھ کر سو رہا تھا؟ روشم کا خون انصاف مانگ رہا ہے۔ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور اس خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔ ظالموں! انصاف دو۔ بے حسو! انصاف دو۔ نااہلو! انصاف دو۔ #روشم_شہید_کو_انصاف_دو #روئدار_حسین #قاتلوں_کو_گرفتار_کرو #منگوپیر