@proud.muslim528: یہ واقعہ مکہ مکرمہ میں اعلانِ نبوت کے ابتدائی دور کا ہے جب چند دن وحی رکنے اور ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے علیل ہونے پر مکہ کے مشرکین نے طعنہ دیا کہ (معاذ اللہ) آپ کے رب نے آپ کو چھوڑ دیا ہے، جس سے آپ ﷺ کا دل بہت رنجیدہ ہوا۔ اپنے حبیب ﷺ کی تسلی کے لیے اللہ تعالیٰ نے فوراً یہ مبارک آیت نازل فرمائی: {مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ} یعنی "تیرے رب نے تجھے چھوڑا نہیں اور نہ ہی وہ (تجھ سے) ناراض ہوا ہے"۔ اس آیت نے جہاں نبی کریم ﷺ کو تسلی دی، وہاں آج کے انسان کے لیے بھی یہ بڑی ہدایت اور پیغام ہے کہ جب ہم زندگی کی مشکلات، بیماری یا مایوسی کا شکار ہوں اور ہمیں لگے کہ ہم اکیلے ہیں، تو ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہمارا رب ہم سے غافل نہیں ہوا۔ اگر ہم سچے دل سے اپنے رب پر بھروسہ رکھیں تو وہ ہمیں کبھی تنہا نہیں چھوڑتا۔ #foryoupagee #foryouu #unfrezzmyaccount #undreezmyaccount #deartiktokteamdontunderviewmyvideos @TikTok