@rahat_writess: میں پہلے ایسا نہیں تھا کہ ہر کسی سے دور رہوں، ہر بات کو اپنے دل میں دفن کر لوں اور کسی پر آسانی سے اعتبار نہ کر سکوں، مگر کچھ لوگوں کے رویّوں نے مجھے اس حد تک بدل دیا کہ اب مجھے اپنی پرانی شخصیت بھی اجنبی لگتی ہے۔ انہوں نے مجھے اتنا خاموش کر دیا کہ اب دل میں طوفان ہو تب بھی کسی سے بات کرنے کو دل نہیں کرتا، انہوں نے مجھے اتنا توڑا کہ اب خوشی ملنے سے بھی ڈر لگتا ہے کہ کہیں یہ خوشی بھی کسی نئے دکھ کا آغاز نہ ہو۔ شاید انہیں کبھی احساس نہ ہو کہ اُن کے چند رویّوں، جھوٹے وعدوں اور بےرحم رویّوں نے کسی انسان کی پوری زندگی اور سوچنے کا انداز بدل دیا، کیونکہ زخم ہمیشہ وہ نہیں ہوتے جو جسم پر نظر آئیں، کچھ زخم دل میں ایسے لگتے ہیں جو انسان کو زندہ رہتے ہوئے بھی اندر سے ختم کر دیتے ہیں۔ #rahat_writess #fyppppppppppppppppppppppp #viral #foryou #foryoupage