@shahidezan0: ہم ہنستے رہے، سب کو لگا خوش ہیں، دل کے اندر مگر کتنے موسم گزر گئے۔ کاش کوئی چہرہ پڑھ لیتا ہمارا، کاش کوئی آہستہ سے پوچھ لیتا، "کیا ہوا ہے؟ تم ٹھیک تو ہو؟" ہم بھی شاید سب کچھ کہہ دیتے، جو برسوں سے دل میں دفن تھا، وہ درد بھی آنکھوں سے بہہ جاتا، اور دل کچھ ہلکا ہو جاتا۔ مگر یہاں کون کسی کا حال سمجھتا ہے، لوگ لفظ سنتے ہیں، خاموشی نہیں۔ اور جو واقعی قریب ہو، وہ پوچھنے سے پہلے ہی سمجھ لیتا ہے۔ کبھی کبھی انسان کو علاج نہیں، بس کسی کے یہ کہنے کی ضرورت ہوتی ہے: "میں ہوں… بتاؤ، کیا ہوا؟" 🥀