@insafpasand1122: آج دالہ زاک روڈ پر ایک انتہائی خطرناک حادثہ پیش آیا۔ ایسے واقعات ہمارے لیے ایک سنجیدہ سبق ہیں کہ سڑک پر ذرا سی لاپرواہی بھی کسی کی قیمتی جان لے سکتی ہے۔ تمام ڈرائیور بھائیوں سے گزارش ہے کہ سفر کے دوران رفتار کم رکھیں، احتیاط سے ڈرائیونگ کریں اور دوسروں کی جان کا بھی خیال رکھیں۔ چند منٹ جلدی پہنچنے سے زیادہ قیمتی ایک انسانی زندگی ہے۔ یاد رکھیں، گاڑی صرف ایک مشین ہے، لیکن اس میں بیٹھنے والا انسان کسی کا بیٹا، بھائی، باپ یا سہارا ہے۔ اپنی جان بھی بچائیں اور دوسروں کی زندگیوں کا بھی احترام کریں۔ اللہ پاک تمام مسلمان بھائیوں کو ہر قسم کے حادثات اور آفات سے محفوظ فرمائے، زخمیوں کو صحت عطا فرمائے اور ہم سب کو احتیاط اور احساس کے ساتھ سفر کرنے کی توفیق دےآمین۔ہ