@htn_world_clips: اسرائیلی یہودی برادری کے نائب رہنما اور معروف ربی نے گائے کی پوجا اور گائے کا پیشاب پینے کے ہندوستانی مذہبی و روایتی رجحانات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بھارت کو سوشل میڈیا پر طنز کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے نے ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے، جہاں صارفین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار اور بھارتی ہندوتوا عناصر کی جانب سے اسرائیل کی اندھی حمایت اور خوشامد کے باوجود اسرائیلی مذہبی رہنما بھارت کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، بھارتی انتہا پسند حلقے جسے تل ابیب کے ساتھ گہرے اتحاد اور تزویراتی تعلق کا نام دیتے ہیں، اس کی اصل حیثیت اسرائیلی حلقوں میں محض تضحیک اور تماشے سے زیادہ کچھ نہیں ہے