@immuhammadsohailafridi: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منصوبے کے فیز ون میں پشاور کی 19 اہم شاہراہوں اور روٹس کی اپ گریڈیشن، تزئین و آرائش اور بہتری شامل ہے۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 🔹پشاور خیبرپختونخوا کا دل اور ہماری تاریخی شناخت ہے؛ اس کی بحالی اور خوبصورتی ہماری حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کا مقصد صرف سڑکوں کی تعمیر و مرمت نہیں بلکہ شہر کے بنیادی ڈھانچے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ 🔹 شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن سے ٹریفک کے نظام میں بہتری آئے گی اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوں گی۔ پشاور کی ترقی کے لیے شروع کیے گئے منصوبوں میں معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت سڑکوں کی اپ گریڈیشن کا فیز ون 7.2 ارب روپے کی مجموعی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ فیز ون اے میں 9 جبکہ فیز ون بی میں 7 اہم سڑکیں اور روٹس شامل ہیں۔ 🔸 فیز ون اے میں باچا خان چوک تا پجگی رنگ روڈ، دلازاک روڈ، باچا خان چوک تا ناردرن بائی پاس روڈ، اشرف روڈ تا سرکلر روڈ، ہشت نگری روڈ اور فقیر آباد روڈ شامل ہیں۔ خیبر بازار تا کوہاٹ روڈ (رامداس)، سنیما روڈ، ایل آر ایچ روڈ، رامداس چوک تا جی ٹی روڈ اور لاہور چوک تا انعام صنم چوک بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔ 🔸 فیز ون بی میں کوہاٹ روڈ تا باڑہ پل، یونیورسٹی روڈ تا کینال روڈ، باڑہ روڈ تا سفیون چوک، سواتی پھاٹک روڈ تا رنگ روڈ اور رنگ روڈ اچینی تا یونیورسٹی روڈ (اسپن جماعت) شامل ہیں, اسکے علاوہ حیات آباد کے داخلی راستوں، اہم شاہراہوں اور باؤنڈری وال کی بہتری بھی شامل ہے۔ #CMKP #SohailAfridi #PeshawarRevitilizationPlan #Peshawar #KPDevelopment

Sohail Afridi
Sohail Afridi
Open In TikTok:
Region: PK
Sunday 13 September 2026 13:47:05 GMT
75091
16947
501
31

Music

Download

Comments

usmantahir2222
Usman 22🪯 :
allah pk Hifazat frmay jnb ki [Big heart hug][Big heart hug]
2026-09-13 14:20:28
9
user5101138817881
user5101138817881 :
well done very nice shahzady Afridi bhai zindabad 🥰🥰🥰
2026-09-13 13:55:05
7
dozmarcricket1
Muhammad ali :
wah😂
2026-09-13 14:19:00
8
kiranjamal_
🇰 🇮 🇷 🇦 🇳 :
love you murshad 🫶🏼
2026-09-13 13:49:49
2
sk_nawab_222
×͜PC NAWAB✌️✌️ ━━╬٨ـﮩﮩ❤٨ :
love you Khan Shab ♥️
2026-09-13 13:51:07
2
noor_muhmmad804
Peshawar King editor :
jarrrrrrrrr
2026-09-13 14:08:01
3
drivermudacow
Drivermuda :
ماشاءاللہ
2026-09-13 13:57:04
10
user5890628134
A F R I D I ,3 0. 2 :
nice 👍🏻 Paston
2026-09-13 13:53:38
1
pathan.kign
pathan kign :
😎😎😎 mashallah 💞🫶🏻💞🫶🏻✌🏻✌🏻✌🏻PTI 🥺🥺
2026-09-13 13:52:03
3
geoscout01
GeoScout :
Ma Sha Allah ❤️
2026-09-13 13:50:33
2
sntechnicalsolution
MR_AHMAD🦁 :
2026-09-13 13:50:10
2
khalid.al565
NASIB. Zada. 🇲🇾PTI🇦🇫 :
🥰🥰
2026-09-13 13:54:22
2
ibn_hashir0
🥷 ITX_HASHIR 🇦🇪 :
nice🥰🥰🥰
2026-09-13 13:58:10
1
user5890628134
A F R I D I ,3 0. 2 :
2026-09-13 13:53:24
2
badshah.ff091
BADSHAH FF :
hamra Kya Hoga sir lower dir kay serf Peshawar he ky
2026-09-13 13:55:12
1
To see more videos from user @immuhammadsohailafridi, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About