@raiwndmarkazpak: مفتی عبد الواحد قریشی صاحب مولانا احسان الحق صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ کی وفات پر تعزیت کے لیے رائے ونڈ مرکز تشریف لائے۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ، متعلقین اور عقیدت مندوں سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت فرمائی۔ مفتی عبد الواحد قریشی صاحب علماءِ دیوبند کی علمی روایت کے ایک ممتاز عالمِ دین ہیں۔ دلائل کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کے طور پر ان کی علمی گفتگو، مضبوط دلائل اور مدلل اندازِ بیان اہلِ علم میں خاص مقام رکھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت مولانا احسان الحق صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ کی کامل مغفرت فرمائے، درجاتِ عالیہ بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام متعلقین و پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ #رائےونڈمرکز #مفتیعبدالواحدقریشی #مولاناحسانالحق #احسانالحق #تعزیت