@ahmad.ali.lahore.rh: #کیا_آپ_بتا_سکتے_ہیں_یہ_حضرت_کون_ہیں ؟... جس عالم کے ایک فتویٰ کے لیے پورا ہندوستان بے چینی سے انتظار کیا کرتا تھا۔ دارالعلوم دیوبند جیسے بڑے دینی ادارے کے صدر مفتی ہونے کے باوجود حضرت نے اپنی روزی کے لیے خطاطی، کتابوں کی جلد بنانے اور یونانی علاج جیسے کام بھی کیے۔ یہ بات سن کر حیرت ہوتی ہے، لیکن حضرت کی زندگی بہت سادہ تھی۔ آپ خوددار، قناعت پسند اور نرم مزاج بزرگ تھے۔ آپ نے حضرت علامہ انور شاہ کشمیریؒ اور حضرت مولانا شبیر احمد عثمانیؒ جیسے بڑے علماء سے علم حاصل کیا۔آپ 1897ء میں دیوبند میں پیدا ہوئے۔ آپ کسی سے جھگڑا پسند نہیں کرتے تھے۔ ایک مرتبہ مدرسے کے لیے ملنے والی بڑی زمین بھی اختلاف سے بچنے کے لیے چھوڑ دی۔ جب تک اپنی کتابوں کی دکان سے گھر کا خرچ چلتا رہا، آپ نے مدرسے سے تنخواہ نہیں لی۔ آپ نے زندگی میں ایک لاکھ سے زیادہ فتوے لکھے۔ یہ فتوے بعد میں ’’امداد المفتین‘‘ کے نام سے آٹھ جلدوں میں شائع ہوئے۔ آپ کی مشہور کتاب ’’معارف القرآن‘‘ آٹھ جلدوں میں ہے، جو آج بھی لوگ شوق سے پڑھتے ہیں اور اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ 1951ء میں آپ نے دارالعلوم کراچی قائم کیا، جو آج ایک بڑا دینی ادارہ ہے۔ آپ نے فقہ، سیرت، ختمِ نبوت اور دوسرے دینی موضوعات پر بھی کئی کتابیں لکھیں۔ آپ کا اندازِ تحریر آسان تھا، اس لیے مشکل باتیں بھی عام لوگوں کو سمجھ میں آجاتی تھیں۔ پاکستان کی قراردادِ مقاصد کی تیاری میں بھی آپ نے اہم کردار ادا کیا۔ حضرت 1976ء میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے، لیکن ان کی کتابیں اور دینی خدمات آج بھی لوگوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔ اللہ تعالیٰ حضرت کو جنت میں اعلیٰ مقام دے، ان کی دینی خدمات کو قبول فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین #بتائیں_یہ_حضرت_کون_ہیں #اکابر_علماء #قرآن_و_حدیث #unfreezemyaccount
ایسے چہروں کو دیکھنے کے لئے آنکھیں ترستی ہیں ، کیا بات ہیں علماء دیوبند کی ،
علماء دیوبند تو ہر دور میں انمول رہے ہیں
2026-09-14 03:02:41
570
اکرام اللہ لدھیانوی :
مفتی محمد شفیع رحمت اللہ علیہ اللہ تعالی مفتی صاحب کی قبر پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے امین ثم امین یا رب العالمین
2026-09-13 17:43:04
433
رانا تنویر اقبال منگولی والا :
یہ عظیم لوگ تھے
دین کے کیے بہت محنت کی
اللہ قبول فرمائے
آمین
2026-09-14 07:39:38
109
𝘼𝙢𝙞𝙣𝙖ح𝙖𝙢𝙯𝙖کشمیـــــری :
کاش کوئی اللّٰہ لکھنے والا ہو 🥺
2026-09-15 09:18:26
59
𝐘𝐎𝐔𝐍𝐀𝐒 𝐎𝐅𝐅𝐈𝐂𝐈𝐀𝐋 :
پیچھے شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب کھڑے ہوئے ہیں 🥰🥰
2026-09-14 18:36:17
65
Taleem-ul-Quran Academy :
مفتی محمد شفیع صاحب
جو والد ماجد ہیں مفتی تقی عثمانی کے
2026-09-13 15:06:23
88
Ateeq Niazi :
ان مفاد پرست مولویوں۔نے دین اسلام میں فرقہ بندیاں کر کے مذہب اسلام اور مسلمان کو بہت نقصان پہنچایا ہے
2026-09-20 03:59:22
8
Usmanali :
صاحب دیدار دا نوکر ہاں میں نوکر میں سوچو کتنی عجب دلکش حسی منظر ہوتی جولی صدیق دی شاہ امن دا سروسی تک رخ انور دے تک تک انوار گئے رج رج کی تعدی دار ہوں صاحب دیدار دا نوکر ہاں میں
2026-09-14 06:12:01
22
❚❚❚❚❚ :
Moulana Shafi Usmani Sahb
2026-09-14 01:48:51
11
ch moavia :
بعد از انبیاء، افضل البشر خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم
امتِ مسلمہ کا اجماع ہے کہ نبی کریم ﷺ کے بعد سب سے افضل ہستیاں چار خلفائے راشدین ہیں: سیدنا ابوبکر صدیقؓ جن کے بارے میں نبی ﷺ نے فرمایا: "اگر میں کسی کو خلیل بناتا تو ابوبکر کو بناتا" (بخاری 3656)، سیدنا عمر فاروقؓ جن کے بارے میں فرمایا: "میرے بعد اگر کوئی نبی ہوتا تو عمر ہوتا" (ترمذی 3686)، سیدنا عثمانؓ جن کے متعلق نبی ﷺ نے فرمایا: "ہر نبی کا رفیقِ جنت ہوتا ہے، اور میرا رفیق عثمان ہے" (ترمذی 3705)، اور سیدنا علیؓ جن کے بارے میں فرمایا: "علی مجھ سے ہے اور میں علی سے ہوں" (ترمذی 3712)۔
پھر سیدنا امام حسنؓ، جنہیں نبی ﷺ نے جنتی سردار کہا: "یہ میرا بیٹا سردار ہے، اللہ اس کے ذریعے دو گروہوں میں صلح کروائے گا" (بخاری 2704)، اور سیدنا امیر معاویہؓ، کاتبِ وحی، نبی ﷺ کے رازدان، جن کے لیے نبی ﷺ نے دعا فرمائی: "اللّٰهم اجعله ھادیا مھدیا واهد به" (ترمذی 3842) یعنی: "اے اللہ! اسے ہدایت دینے والا اور ہدایت یافتہ بنا، اور اس کے ذریعے ہدایت دے"۔
یہ سب کے سب عظمت، عدل، علم، حلم اور خلافتِ راشدہ کے روشن چراغ ہیں، جن کی پیروی ہی اہلِ سنت کا دین و عقیدہ ہے۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبراکاتہ🌹 ان حضرت جی کے پیچھے 🌹جو بلک ٹوپی والی سرکار نظر آ رھی ہین 🌹وہ حضرت جی آج کے دور کے وارث ہیں🌹 الحمد اللہ اللہ پاک سلامت رکھے آمین ثمہ آمین❤️
2026-09-14 08:08:40
13
🥀وقت کسی کی جاگیر نھیں 🥀 :
مفتی اعظم پاکستان تفسیر معارف القرآن اردو میں لکھنے والے مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے والد محترم
2026-09-15 04:18:07
6
Hassan ali Hassanali :
مولانا سمیع اللہ خان رحمۃ اللّٰہ علیہ
اور پیچھے ان کے دو صاحبزاد زادے مولانا شفیع اللّٰہ رحمۃ اللّٰہ علیہ
اور تقی عثمانی رحمۃ اللّٰہ علیہ
2026-09-14 05:45:59
5
نعیم خان جدون :
کیا حسین چہرے
زمین کھا گئی آسماں کیسے کیسے
اللہ تعالیٰ ان کی قبر پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے آمین
2026-09-14 16:43:53
5
Tipu chohadry :
مفتی محمد شفیع عثمانی رحمتہ اللہ علیہ
2026-09-14 18:45:40
16
a. j awan :
مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ الله تعالٰی رحمۃ واسعۃ۔۔
2026-09-14 01:51:20
20
Imdad Ast🫀 :
بانی دارالعلوم کراچی و مفسر معارف القران ♥️
2026-09-14 17:27:03
6
تنہا مسافر :
مفتی محمد شفیع عثمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ
2026-09-14 19:46:20
8
Nouman Janjua :
Mufti Shafi Usmani RA
2026-09-13 19:54:51
7
Anas Malik :
2026-10-11 16:25:06
2
afzal samrala :
2026-10-13 18:36:35
1
To see more videos from user @ahmad.ali.lahore.rh, please go to the Tikwm
homepage.