@amjadarine: زندگی کا یہ پکا اصول ہے کہ وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا؛ اندھیری رات جتنی بھی طویل ہو، صبح کا سورج ضرور نکلتا ہے اور مشکل حالات بالاآخر سدھر ہی جاتے ہیں۔ لیکن تکیلف دہ بات یہ نہیں ہوتی کہ وقت برا تھا، بلکہ تکلیف دہ وہ رویے ہوتے ہیں جو اپنوں نے اس برے وقت میں اختیار کیے۔ جب آپ مشکل میں ہوتے ہیں، تو آپ کو پیسے یا آسائشوں سے زیادہ کسی کے مخلص ساتھ، دلاسے اور ہمدردی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو لوگ آپ کی بے بسی کا تماشہ بناتے ہیں یا ضرورت کے وقت منہ پھیر لیتے ہیں، وہ دراصل آپ کے دل سے ہمیشہ کے لیے اتر جاتے ہیں۔ جب اچھے حالات واپس آتے ہیں، تو زندگی تو چمک اٹھتی ہے، لیکن دل کے نہاں خانوں میں ان لوگوں کے لیے محبت اور احترام ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہوتا ہے۔ وقت تو گزر جاتا ہے، مگر وہ سبق اور چہرے ذہن پر ہمیشہ کے لیے نقش ہو جاتے ہیں جو سکھا جاتے ہیں کہ کون اپنا تھا اور کون صرف اچھے وقت کا ساتھی تھا۔ #LifeLessons #HardTimes #AmjadArain #PeopleChange #DeepThoughts