@silentstrength9661: اے میرے رب! تو جانتا ہے۔ تو ہی جانتا ہے۔ دنیا پوچھتی ہے "کیا ہوا؟" اور میں مسکرا کر کہہ دیتی ہوں "کچھ نہیں" لیکن تو جانتا ہے کہ رات کو تکیہ کیوں گیلا تھا۔ دنیا کہتی ہے "مضبوط بنو" اور میں سر ہلا دیتی ہوں لیکن تو جانتا ہے کہ ہر قدم پر میرے گھٹنے کیوں کانپتے ہیں۔ ہر فیصلے میں میں الجھ جاتی ہوں۔ ہر راہ پر کانٹے نظر آتے ہیں۔ حالات میرے حق میں نہیں... دروازے بند ہیں۔ لوگ بدل گئے۔ امیدیں ٹوٹ گئیں۔ لیکن رب! میرا دل اور میرا گمان اس ضد پر ہیں۔ ضد اس بات پر کہ تو ہے۔ اور جب تو ہے تو ناممکن بھی ممکن ہے۔ میں مانگ نہیں رہی۔ میں بس یقین کر رہی ہوں۔ کہ میرے نصیب میں معجزے لکھے ہیں۔ بہترین معجزے۔ بہت خوبصورت معجزے۔ ایسے معجزے جو لوگوں کو کہنے پر مجبور کر دیں *"اللہ کی شان دیکھو"* ان شاء اللہ۔ کیونکہ تو وعدہ کرتا ہے "میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ ہوں" اور میرا گمان... صرف تو ہے۔