@ookakabrandabhawalnaghar: ڈی پی او بہاولنگر کا دبنگ ایکشن اختیارات کے ناجائز استعمال پر کانسٹیبل گرفتار تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں میں تعینات کانسٹیبل محمد عظیم اصغر کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور ذاتی رنجش کی بنا پر گھر پر غیر قانونی چھاپہ مارنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) بہاولنگر نے اس واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری اور دبنگ ایکشن لیا ملزم کانسٹیبل کے خلاف محکمانہ بدعوانی اور اختیارات سے تجاوز کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ (ایف آئی آر) درج کر کے اسے اسی تھانے کی حوالات میں بند کر دیا گیا ہے جہاں وہ تعینات تھا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محکمے کے اندر کالی بھیڑوں اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں #BahawalnagarPolice #NEWSUPDEAT #p9newsdigital #BreakingNews #chishtian