@khamoshanso5: یاد آتا ہے تو دل خاموش ہو جاتا ہے۔ پہلے آنکھیں رو لیا کرتی تھیں، دل کا بوجھ آنسوؤں میں بہہ جاتا تھا، مگر اب نہ آنسو آتے ہیں اور نہ کوئی شکایت باقی رہی ہے۔ بس ایک عجیب سی خاموشی اندر اتر جاتی ہے، جیسے انسان خود اپنے ہی احساسات میں ڈوب گیا ہو۔ کبھی کبھی کسی کی یاد اچانک آتی ہے تو دل چند لمحوں کے لیے وہیں رک جاتا ہے جہاں سب کچھ ختم ہوا تھا۔ چہرے پر خاموشی رہتی ہے، مگر اندر ہزاروں سوال جاگ اٹھتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ خود کو سمجھائیں، بھول جائیں، آگے بڑھ جائیں، لیکن کچھ یادیں دل سے نہیں جاتیں، وہ بس ہمارے اندر رہنا سیکھ لیتی ہیں۔ اب رونا بھی نہیں آتا، شاید درد اتنا پرانا ہو گیا ہے کہ آنسو بھی تھک گئے ہیں۔ بس کبھی تنہائی میں دل ڈوبتا ہے اور انسان خاموشی سے خود کو سنبھال لیتا ہے۔ #khamoshansuo #sadpoetry