@bajwa99.1: ایک وہ وقت تھا جب زندگی کا سب سے بڑا خوف صرف اتنا تھا کہ کھیل کود میں ذرا سا پانی پینے کے لیے گھر جائیں گے تو امی پکڑ کر اندر بٹھا لیں گی اور دوبارہ باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گی۔ وہ بظاہر ایک معمولی سی پابندی تھی مگر اس میں چھپی ماں کی ممتا بے لوث محبت اور تحفظ کا جو احساس تھا، اس کی قیمت انسان کو زندگی کی کڑی دھوپ میں قدم رکھتے ہی معلوم ہوتی ہے۔ آج جب زندگی کے طوفانوں، ذمے داریوں کے بوجھ اور بے تحاشا الجھنوں نے گھیر رکھا ہے، تو دل شدت سے تڑپتا ہے کہ کاش کوئی دوبارہ ہاتھ پکڑ کر گھر کے اندر بلا لے۔ کاش وہی بے فکر بچپن وہی معصوم سی ٹینشنز اور امی کا وہی پیار بھرا ڈرنا واپس لوٹ آئے l۔ #foryou #foryoupage #foryoupageofficiall