@razahashmi1606: کس در پہ جاؤں تیرے در کے سوا، میرے اللہ؟ میں دنیا کی مصیبتوں سے تھک گیا ہوں، اب میرے لیے تیرے سوا کوئی در نہیں۔ یا اللہ! مجھے معاف فرما، مجھ پر رحم فرما، میری خطاؤں سے درگزر فرما، اور اپنی خاص رحمت سے مجھے ڈھانپ لے۔ تو واحد ہے، لا شریک ہے، تو رحمان ہے، رحیم ہے، کریم ہے۔ یا رب! اپنے فضل سے میرے لیے وہ راستے کھول دے جہاں مجھے کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔ یا اللہ! اپنے فضل سے مجھے غنی کر دے، اپنی مدد سے مجھے سنبھال لے، اپنی رحمت سے میری پریشانیاں دور فرما، اور میرے دل کو اپنا سکون عطا فرما۔ یا رب العالمین، میں کمزور ہوں، تو طاقت والا ہے؛ میں محتاج ہوں، تو بے نیاز ہے؛ میں بے بس ہوں، تو ہر چیز پر قادر ہے۔ یا اللہ! میری مدد فرما، میری دعائیں قبول فرما، میری مشکل آسان فرما، اور مجھے اپنی رحمت سے کبھی محروم نہ فرما۔ حَسْبِيَ اللّٰهُ، وَنِعْمَ الْوَكِيلُ۔ آمین یا رب العالمین، آمین ثم آمین۔ 🤲🏻#🤲🤲🤲🕋🕋🕋🕋