@zahidyar44: ضلعی انتظامیہ کی فوری توجہ مطلوب سپرکئی اور خوجل کے درمیان جاری تنازعے کے حوالے سے صورتحال انتہائی حساس ہے۔ ایس ایچ او اسماعیل وزیر صاحب کی جانب سے مسئلے کے حل کے لیے دو دن کی مہلت رکھی گئی ہے، مگر تاحال دونوں طرف سے لوگ مورچہ زن ہیں۔ ضلعی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے، کیونکہ دونوں طرف افراد کے مورچہ زن رہنے سے کسی بھی معمولی غلطی یا غلط فہمی کی وجہ سے بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔ انتظامیہ بروقت اقدامات کرے اور دونوں فریقین کو مورچوں سے واپس گھروں تک پہنچانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے، تاکہ حالات مزید خراب ہونے سے بچائے جا سکیں۔ معمولی سی غفلت بھی بعد میں بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ اس لیے ضلعی انتظامیہ سے بروقت اور فوری اقدام کی اپیل ہے۔ ساتھ ہی جرگے کے ذریعے اس مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش بھی جاری ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے علاقے کو امن و امان عطا فرمائے۔ آمین۔ #𝐰𝐚𝐳𝐢𝐫𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧#zahidyar44