@sukhanedil01: تمہیں آہستہ آہستہ پتا چل جائے گا کہ ہر کوئی ماں باپ جیسا نہیں ہوتا۔ ہر کوئی تمہاری خاموشی کو سمجھنے والا نہیں ہوتا، ہر کوئی تمہاری ضرورت پوچھے بغیر تمہارا خیال رکھنے والا نہیں ہوتا۔ کچھ لوگ صرف تب تک ساتھ رہتے ہیں جب تک تم ان کے کام آتے ہو، اور کچھ رشتے وقت کے ساتھ اپنے مطلب کی حقیقت دکھا دیتے ہیں۔ تب تمہیں احساس ہوگا کہ ماں باپ کی محبت کتنی بے غرض تھی، ان کی ڈانٹ میں بھی فکر تھی، ان کی خاموشی میں بھی دعا تھی، اور ان کی قربانیوں میں صرف تمہاری خوشی شامل تھی۔ دنیا بہت سے لوگ دے سکتی ہے، مگر ماں باپ جیسا بے غرض سہارا ہر کسی کے حصے میں نہیں آتا۔ #viralvideo #fyp # aesthetic