@hanii_writes.47: کچھ فاصلے وقت کے ساتھ نہیں بڑھتے، کچھ فاصلے وہ لوگ خود طے۔ کرتے ہیں جنہیں ہم اپنی زندگی کی کتاب کی سب سے کھلی اور واضح سطر مان لیتے ہیں۔ یہ حقیقت کتنی جان لیوا ہوتی ہے کہ جس کے ایک ایک ذ ذمے سے آپ کی روح واقف ہو، جس کی ہنسی کی گونج آپ کے سینے میں امانت رکھی ہو، وہ ایک دن آپ کے سامنے سے ایسے گزر جائے جیسے اس راستے پر کبھی کوئی قدم رکھا ہی نہ ہو۔ وہ آنکھیں جو آپ کے دل کی دھڑکنوں کے اتار چڑھاؤ تک کو پہچانتی تھیں، اچانک اتنی بے پرواہ ہو جاتی ہیں کہ آپ کا سایہ بھی دیکھنا گوارہ نہیں کرتیں۔ یہ اجنبیت کا سفر صرف سڑک کا نہیں ہوتا، یہ صدیوں کی قربت کو ایک لمحے میں مٹی میں ملا دینے کا ہنر ہے، جہاں پاس بیٹھنے والے اب سلام تک کے محتاج چھوڑ جاتے ہیں، اور انسان بے بسی سے بس یہ سوچتا رہ جاتا ہے کہ آخر کون سی لکیر اتنی گہری تھی جو مٹاتے مٹاتے سب کچھ ہی مٹا گئی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ #fyp #foryou #viralvideo #urdupoetry #nature