@barristergohar: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس کے ہمراہ سینیٹ میں میڈیا سے گفتگو۔ بیرسٹر گوہر خان نے پی ٹی آئی کے کارکنان، ایم این ایز اور ایم پی ایز کی پکڑ دھکڑ اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے ریاستی طاقت کا استعمال ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی انتقام اور گرفتاریوں کا سلسلہ فوری بند کرے، کارکنان کو ہراساں کرنا بند کیا جائے اور جمہوری و آئینی حقوق کا احترام کیا جائے۔ سیاسی کارکنوں کو دبایا نہیں جا سکتا، پی ٹی آئی اپنی آئینی و جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی #barristergoharalikhan #imrankhan #releaseimrankhan #allamanasirabbas #ptilongmarch