@nursing.student.m: بہت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ احتجاجی دھرنے کے دن جن طلبہ سے موبائل فونز لیے گئے تھے، وہ آج اپنے موبائل واپس لینے کے لیے تھانے گئے۔ لیکن وہاں جو صورتحال سامنے آئی، وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ طلبہ کو واپس کیے گئے موبائل فونز مبینہ طور پر بری طرح توڑ پھوڑ کا شکار تھے۔ موبائل کی اسکرین، اسٹوریج اور مدر بورڈ سمیت اندرونی حصوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ طلبہ کے قیمتی موبائل فونز کو اس طرح کس نے اور کیوں نقصان پہنچایا؟ طلبہ کا مؤقف ہے کہ ان موبائلز میں احتجاج اور کالج کے معاملات سے متعلق اہم ویڈیوز اور تصاویر موجود تھیں۔ ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ دار افراد کا تعین کیا جائے اور طلبہ کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ طلبہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔#JusticeForNursingStudents #pgcn #NSM #postgraduatecollegeofnursing #NursingStudentMovement