@tiktok.88555: پراچارو بک (چترارو بِک)— ماضی کی ایک زندہ جھلک محفلِ بزرگاں کے خوبصورت پروگرام میں پیش کیا جانے والا ایک منفرد خاکہ ”پراچارو بِک“ ماضی کے اُس دور کی یاد تازہ کرتا ہے، جب ہمارے بزرگ روزمرہ ضروریات اور راشن کے حصول کے لیے گاؤں سے چترال تک پیدل سفر کیا کرتے تھے۔ اُس زمانے میں نہ آج کی طرح نئے کپڑوں کا رواج تھا اور نہ ہی سفر کی سہولیات۔ چترال جاتے وقت لوگ کُرتا پہن کر جاتے اور واپسی پر اسی کُرتے کو اُلٹا کر گلے میں ڈال لیتے تاکہ کپڑا خراب نہ ہو۔ بزرگوں کی محنت، سادگی اور کفایت شعاری کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ وہ چترال سے گرم چشمہ تک دو دن میں پیدل سفر کر لیا کرتے تھے۔ آٹا، جوار، گندم اور دیگر ضروری اشیاء آج کی طرح پلاسٹک کی بوریوں میں نہیں بلکہ مقامی جانوروں کی کھال سے تیار کردہ ”بُردُکی“ میں ڈال کر لائی جاتی تھیں۔ جوتوں کے بجائے کھال سے بنے ”کون“ یا ”تاچنگ“ استعمال کیے جاتے، جبکہ پانی رکھنے کے لیے ”ڈوکری“ ساتھ رکھا جاتا تھا۔ طویل سفر کے دوران راستے میں کھانے کے لیے کُچونائی،گراسای،اوڑینای،سیرائی اور جواری جیسی روایتی غذائیں بھی ساتھ لےگر جائی جاتی تھیں۔ یہ صرف سفر کا سامان نہیں تھا، بلکہ اُس دور کی سادگی، خود انحصاری، محنت اور زندگی گزارنے کے ایک پورے انداز کی عکاسی تھی۔ یہ خاکہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہماری آج کی آسانیاں ہمارے بزرگوں کی بے شمار محنتوں کا نتیجہ ہیں۔ ان کی زندگی کے یہ واقعات ہماری تاریخ، ہماری ثقافت اور ہماری اجتماعی یادداشت کا قیمتی حصہ ہیں۔ 🎥 اس خوبصورت خاکے میں ماضی کی اسی زندگی کی ایک جھلک پیش کی گئی ہے، جسے آپ اس ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں۔ خصوصی خراجِ تحسین لٹکوہ آپڈیٹ کی جانب سے اس خوبصورت ثقافتی خاکے کو زندہ کرنے والے فنکاروں کا خصوصی شکریہ: جناب خیرالدین — نرکوریت جناب مستحکم — خورہ گول جناب چرمن — نرکوریت آپ حضرات نے اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے ماضی کی ایک بھولی بسری تصویر کو نئی نسل کے سامنے انتہائی خوبصورتی سے پیش کیا۔ ساتھ ہی Youth Creative Movement کے تمام اراکین کو بھی دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین، جنہوں نے ہمارے معزز بزرگ شہریوں کے اعزاز میں اس قدر خوبصورت، بامقصد اور یادگار پروگرام کا انعقاد کیا۔ یہ صرف ایک پروگرام نہیں، بلکہ اپنی تاریخ، ثقافت اور بزرگوں کی یادوں کو آنے والی نسل تک منتقل کرنے کی ایک خوبصورت کوشش ہے۔ ❤️

Tahir Arzu
Tahir Arzu
Open In TikTok:
Region: AE
Monday 14 September 2026 16:54:09 GMT
386
44
2
3

Music

Download

Comments

enzo07864
𝐄 𝐍 𝐙 𝐎 :
Haya ate 1980
2026-09-14 17:16:07
1
To see more videos from user @tiktok.88555, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About