@iavibes79: اسلام صرف ظاہری عبادتوں کا نام نہیں اصل امتحان انسان کے اخلاق، صبر اور کردار میں ہوتا ہے۔ نماز پڑھ لینا آسان ہے، مگر غصے میں خاموش رہ جانا مشکل ہے۔ روزہ رکھ لینا آسان ہے،مگر کسی کے دل کو ٹوٹنے سے بچا لینا مشکل ہے۔ حجاب اوڑھ لینا آسان ہے،مگر اپنی زبان، اپنے لہجے اور اپنے رویّے کو پاکیزہ رکھنا اصل عبادت ہے۔ کچھ جنگیں ایسی ہوتی ہیں جو دنیا کو نظر نہیں آتیں وہ انسان اپنے نفس کے خلاف ہر روز لڑ رہا ہوتا ہے۔وہ اپنے دل میں چھپے غصے کو دبا رہا ہوتا ہے،لوگوں کی سخت باتیں برداشت کر رہا ہوتا ہے،اور ہر رات اللہ سے صرف یہ دعا مانگتا ہے:“یا اللہ! میرے دل کو نرم کر دے…مجھے ایسا انسان بنا دے جس سے کسی کا دل نہ دُکھے۔” #fyp #foryoupage #Humanity #IslamicPost #DeepWords