@nakam_ishaq0: کبھی کبھی انسان کسی کو کھونا نہیں چاہتا، بس یہ چاہتا ہے کہ وہ شخص پہلے جیسا ہو جائے… 🥀 مگر وقت کے ساتھ لوگ بدل جاتے ہیں، باتیں بدل جاتی ہیں، اور سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب وہ شخص بھی بدل جائے جس کے بدلنے کا ہم نے کبھی سوچا تک نہیں تھا۔ میں نے تمہیں صرف چاہا نہیں تھا، تم پر یقین کیا تھا… اور شاید میری سب سے بڑی غلطی یہی تھی۔ اب نہ کوئی شکایت ہے، نہ کوئی سوال… بس دل میں ایک خاموش سا درد رہ گیا ہے، جو ہر بار یاد دلاتا ہے کہ جسے ہم اپنا سمجھتے ہیں، ضروری نہیں وہ ہمیں بھی اپنا سمجھے۔ کچھ لوگ زندگی سے چلے جاتے ہیں، مگر دل سے کبھی نہیں جاتے… اور یہی چیز سب سے زیادہ تکلیف دیتی ہے۔ 💔