@aajiz7274: جب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گاندھی کی قبر پر جانے سے انکار کر دیا تھا۔ دورہ بھارت کے دوران ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو ہندو گرو کے آگئے جھکتےہوئے دیکھ کر ایک واقعہ یاد آگیا۔ یہ واقعہ ستمبر 2023 میں G-20 اجلاس کے دوران دہلی میں پیش آیا تھا۔ جب جی 20 سربراہان اجلاس کے اختتام پر 10 ستمبر 2023 کو کئی عالمی رہنماؤں نے مہاتما گاندھی کی یادگار (راج گھاٹ) پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور خاموشی اختیار کی۔ ان میں امریکی صدر جو بائیڈن، برطانوی وزیراعظم رشی سوناک، ترک صدر رجب طیب اردوغان، بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس شامل تھے۔ لیکن سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جو اجلاس میں شریک ہوئے تھے لیکن انھوں نے گاندھی کی قبر پر جانے سے صاف انکار کردیا تھا۔ اس خبر کو تمام بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا۔ بلاشبہ آل سعود دنیا کے غیرت مند حکمران ہیں۔