✍️میرے ہمنوا ! مرے ہم سفر ! مجھے اور کچھ نہیں چاہیے
ہوں یہ دھڑکنیں تری رہگزر ، مجھے اور کچھ نہیں چاہیے
!
تجھے سوچتے ، تجھے کھوجتے ، مری ساری عمر تمام ہو
یہی شغل مجھ کو عزیز تر ، مجھے اور کچھ نہیں چاہیے
!
مرے زخمِ دل کے علاج کو ، مری بے کلی کے خراج کو
ذرا مسکرا مرے چارہ گر ! مجھے اور کچھ نہیں چاہیے
!
یہی عمر بھر کا ہے مدعا ، وہی ایک لمحہء جاں فزا
مرے کبریا فقط اک نظر ! مجھے اور کچھ نہیں چاہیے
2026-09-29 04:54:16
0
To see more videos from user @revbx_1m, please go to the Tikwm
homepage.