چلنے کا حوصلہ نہیں ، رکنہ محال کردیا
عشق کے اس سفر میں تو ،مجھ کو نڈھال کردیا ، ملتے ہوئے دلوں کے بیچ اور تھا فیصلہ کوئی ، اس نے مگر بچھڑتے وقت اور سوال کردیا
ممکنہ فیصلوں میں سے ایک ہجر کا فیصلہ بھی تھا
ہم نے تو ایک بات کی ،اس نے تو کمال کردیا
مدتوں بعد اس نے آج کوئی گلہ کیا ، منصب دلبری پہ کیا ،مجھ کو بحال کر دیا