@ranaqaiseraslam1: ✨ علم، محبت اور اخلاص سے بھری ایک خوبصورت ملاقات ✨ ماشاءاللہ! گزشتہ روز مرحبا ریسٹورنٹ میں پاکستان سے تشریف لانے والے معروف عالمِ دین ڈاکٹر علامہ حافظ ہشام الٰہی ظہیر صاحب کے ساتھ ایک خوبصورت اور یادگار نشست کا موقع ملا۔ اس موقع پر ابو مشعال صاحب اور رانا علی جاوید صاحب نے علامہ صاحب سے ملاقات کی، خوشگوار انداز میں گپ شپ ہوئی اور مختلف اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔ علامہ صاحب کی علمی گفتگو، شفقت، محبت اور خلوص نے اس ملاقات کو مزید یادگار بنا دیا۔ ماشاءاللہ! ایسے اہلِ علم و دانش کی صحبت انسان کے لیے ہمیشہ باعثِ خیر اور خوش نصیبی ہوتی ہے۔ پاکستان سے سعودی عرب تشریف آوری پر علامہ صاحب کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کے کامیاب پروگرام پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ علامہ صاحب کو صحت، سلامتی اور دینِ اسلام کی خدمت کے لیے مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲 ❤️ محبتیں، ملاقاتیں اور خوبصورت یادیں — مرحبا ریسٹورنٹ #DrHishamIlahiZaheer #HishamIlahiZaheer #علامہ_ہشام_الہی_ظہیر #AbuMishal #RanaAliJaved