@artirfandawar: اج میں یہ سوچ رہا تھا کہ چھوٹی سی چیز ملنے پر بھی مجھے اتنی خوشی کیوں ہوتی ہے؟ پھر مجھے سمجھ آیا کہ اصل وجہ اس کے پیچھے کی ہوئی میری محنت ہے۔ مثال کے طور پر جب میں اپنا ڈرائنگ ٹیبل لے رہا تھا، تو اس کے لیے میں نے بہت محنت کی۔ اسی طرح چیئر، پینٹنگز کے لیے کلرز اور آرٹ کا دوسرا سامان—جب میں یہ چیزیں پہلے نہیں لے سکتا تھا اور پھر اپنی محنت سے انہیں لینے کے قابل ہوا، تو مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی۔ کیونکہ میں نے دونوں فیزز دیکھے ہیں: ایک وہ وقت جب میرے پاس یہ چیزیں نہیں تھیں، اور دوسرا وہ وقت جب میں نے محنت کرکے انہیں حاصل کیا۔ اسی لیے جو چیز انسان اپنی محنت سے حاصل کرتا ہے، اس کی قدر اور خوشی ہی الگ ہوتی ہے۔ اگر وہی چیز پہلے سے ہمارے پاس ہوتی یا کوئی ہمیں مفت میں دے دیتا، تو شاید ہمیں اس لذت کا اتنا احساس نہ ہوتا۔ اس لیے ہمیں اس بات پر بھی شکر ادا کرنا چاہیے کہ آج ہمارے پاس کچھ چیزیں موجود نہیں ہیں یا ہم انہیں نہیں لے سکتے، کیونکہ یہی چیزیں ہمیں محنت کرنے کا موقع دے رہی ہیں۔ اور جب ہم اپنی محنت سے انہیں حاصل کریں گے تو ہمیں وہ لذت اور خوشی محسوس ہوگی جو شاید اس شخص کو کبھی نہ ملے جس کے پاس ہر چیز پہلے سے موجود ہو یا جو چیزیں اسے بغیر محنت کے مل جاتی ہوں۔