@siyah__bakhtt__: اگر خدا نخواستہ میں کسی روز مر گیا، تو میرے فون پر کال کرنا، شاید پہلے دن نہ اٹھا پائیں، سب میرے دفن میں مصروف ہوں گے، لیکن کسی روز اٹھا لیں گے۔ تم میرا نام لے کر کہنا، "ان کی امی کو فون دیجئیے۔" اور میری امی کو اپنا نام بتا دینا، وہ تمہیں جانتی ہیں۔ میری امی تمہارا نام جان کر دوبارہ رونے لگ جائیں گی۔ انہیں تسلی دینا، وہ نہیں جانتی ہماری کتنی لڑائیاں ہوئی تھیں، میں تمہارے لیے کتنا رویا ہوں۔ وہ بس اتنا جانتی ہے کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں۔ اور پھر آخر میں افسوس کے بعد قبر کا پوچھنا۔ میری قبر پر آنا، کیونکہ اس کے بعد میں سمجھوں گا تمہیں سچ میں مجھ سے محبت ہے۔ #deeplines #foryou #trending #viral #urduadab