@shafijansj: لاہور اسٹریٹ موومنٹ! وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ قیادت لاہور میں اسٹریٹ موومنٹ جاری ہے۔ اسٹریٹ موومنٹ کا قافلہ فیروزپور روڈ پہنچا تو عوام کے بڑے اور پُرجوش ہجوم نے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا بھرپور استقبال کیا اور عمران خان کے حق میں پُرجوش نعرے بازی کی۔ دوسری جانب پنجاب کی جعلی حکومت کی ایما پر پنجاب پولیس کی جانب سے کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ پنجاب پولیس کارکنان کو پلازوں کے اندر دھکیلنے اور انہیں اسٹریٹ موومنٹ میں شرکت سے روکنے کے لیے مارکیٹس میں محصور کر رہی ہے۔