@nakam_ishaq0: آج پھر چاند کو دیکھ کر ایک شخص یاد آ یا عجیب بات ہے نا، چاند تو ہر رات وہیں ہوتا ہے، مگر اسے دیکھنے کا احساس ہر رات بدل جاتا ہے۔ کبھی یہی چاند ہماری باتوں کا گواہ ہوا کرتا تھا، اور آج یہی چاند دیکھ کر دل میں صرف خاموشی اترتی ہے۔ کچھ لوگ زندگی سے چلے جاتے ہیں، مگر اُن کی یادیں کہیں نہیں جاتیں… وہ خاموش راتوں میں، چاند کی روشنی میں، اچانک دل کے کسی کونے سے نکل آتی ہیں۔ شاید محبت ختم نہیں ہوتی… بس انسان اُس کے ساتھ جینا سیکھ لیتا ہے۔ 🖤🌙