@umarkabirian: آج دل بہت بوجھل ہے۔ میں نے الماری کھولی تو کھولتے ہی سامنے عمر کے گلاسز رکھے ہوئے تھے۔ میں نے وہ گلاسز اٹھائے تو نہ جانے کیوں، دل جیسے قابو میں ہی نہ رہا۔ میں بے اختیار، دیوانہ وار محمد عمر کو پکارنے لگی۔۔۔ محمد عمر۔۔۔ محمد عمر۔۔۔ اور پھر اُس کا وہی معصوم سا چہرہ میری نظروں کے سامنے آ گیا، اور سب منظر دھندلانے لگا۔ وہی چہرہ جسے دیکھتے ہوئے کبھی خیال بھی نہیں آیا تھا کہ ایک دن یہی چہرہ صرف یادوں میں رہ جائے گا۔ وہی آنکھیں، وہی معصومیت، وہی میرا معصوم سا بچہ۔۔۔ ایک لمحے کے لیے دل نے جیسے یقین کر لیا کہ تم یہیں کہیں ہو۔ ابھی میری آواز سنو گے، ابھی پلٹ کر آؤ گے، ہمیشہ کی طرح میری طرف دیکھ کر کہو گے "جی، مما جانی۔۔۔" مگر گھر کی خاموشی۔۔۔ وہ گہرا سناٹا۔۔۔ مجھے چیخوں کی طرح سنائی دیا۔ تمہاری آواز نہیں آئی۔ بھلا بچے بھی ماں باپ کو چھوڑ کر جاتے ہیں کیا ؟؟؟؟ بھلا ماں باپ بھی بچوں کو دفناتے ہیں کیا ؟؟؟؟ بھلا ماں باپ بھی قبروں پر پھول ڈالتے ہیں کیا ؟؟؟؟ بھلا ماں باپ بھی اپنے بچوں کے جنازے اٹھاتے ہیں کیا ؟؟؟ اولاد کو غم اٹھانا چاہیے نا کہ ہماری ماں چلی گئی۔۔۔ اولاد کو جنازہ اٹھانا چاہیے نا، نا کہ ماں اپنے بچے کا جنازہ اٹھتا دیکھے۔ اولاد کو ماں کی قبر پر پھول ڈالنے چاہئیں نا نا کہ ماں اپنے بچے کی قبر پر پھول ڈالے۔ بھلا ایسے بھی ہوتا ہے کیا ؟؟؟ ہے کوئی اصول ایسا کہ مائیں بیٹھی رہ جائیں اور اولاد چلی جائے؟؟؟؟ میں نے تمہیں آواز دی تھی نا، محمد عمر۔۔۔ پلٹ کر آواز تو دینی تھی نا چاند بیٹے۔ پلٹ کر جواب تو دینا تھا نا پیارے۔ میں نے ایک آواز دی۔۔۔ پھر خاموش ہو گئی۔ ایک لمحہ رکی۔۔۔ دل کو جیسے یقین تھا کہ شاید ابھی تمہاری آواز آئے گی۔ شاید تم کہو گے "جی، مما جانی۔۔۔" مگر جواب میں صرف خاموشی تھی۔ پھر میں نے دوبارہ پکارا۔ محمد عمر۔۔۔ پھر سے پکارا۔ پھر ایک بار اور۔۔۔ اور پھر میں تمہیں بے اختیار پکارتی ہی چلی گئی۔ شاید دل ابھی تک یہ ماننے کو تیار نہیں کہ میری آواز کے پلٹتے ہی تمہاری آواز بھی پلٹ کر نہیں آئے گی۔ مگر تمہاری آواز نہیں آئی۔ میں پکارتی رہی۔۔۔ اور گھر کا سناٹا چیخ چیخ کر ہر بار مجھے یہی بتاتا رہا کہ اب میری آواز کا جواب دینے والا اس گھر میں نہیں ہے۔ وہ گلاسز آج بھی میرے ہاتھ میں تھے، مگر میری آنکھوں کے سامنے صرف تم تھے۔ دل بار بار کہہ رہا تھا محمد عمر۔۔۔ میرے بچے۔۔۔ دیکھو، مما جانی تمہیں بلا رہی ہیں۔ ایک بار پلٹ کر آ جاؤ نا۔۔۔ مگر تم نہیں آئے۔ بھلا کوئی ایسے بھی جاتا ہے کیا ؟؟؟؟ بھلا ماں کو اتنی لمبی جدائی بھی کوئی دیتا ہے کیا؟؟؟ محمد عمر۔۔۔ میرے بچے۔۔۔ میں نے تمہیں آواز دی تھی۔۔۔ تمہیں پلٹ کر آواز تو دینی چاہئے تھی نا۔ تمہیں جواب تو دینا چاہیے تھا نا۔۔۔ اتنی لمبی خاموشی ایک ماں کیسے سہہ سکتی ہے یار؟؟؟؟؟💔

M.Umar Malik
M.Umar Malik
Open In TikTok:
Region: PK
Tuesday 15 September 2026 14:39:32 GMT
8927
330
78
171

Music

Download

Comments

dreamerspice6822
👑صائم حسن :
hmm such ha Mera Beta chala gaya bhoot zayadaha yadd aati ha 😭💔💔💔💔
2026-09-22 12:14:39
0
dariya.shaikh
Dariya Shaikh :
oulad ka dukh na bht bht taklefdy hota hai MAA bap k liy Marty dam tak I lost my daughter 6 year hamri duniya weran hai os k begair😭😭
2026-09-23 09:50:31
1
muhammad.abis2
Muhammad Abis :
hm zinda he srf un yado k sahry hain wrna yh b koi Jena h jo hm jee rhy
2026-09-21 15:54:58
1
waqas.aslam796
waqas kamboh❤️❤️ :
mery 2 bety gy Zameen mea😭😭😭😭😭😭😭
2026-09-23 09:28:44
0
binahussain446
❤️ ❤️ :
caption yha snd Kar day plz
2026-09-22 03:40:14
0
rukhsana.ali33
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 :
g Mere Abu g ne uthaya apni jwan beti ka jnaza Apne kandho pe.jo phli rat Aapi ki qabr m aai to mere Abu g bhi zamen pe e soe the k AJ Meri beti zamen pe so ri h.or Aapi k sasural wale kmra bnd kr k chaee bna k pi rhe the the wo bhi Aapi k hath ka dhood rkhe hwe ki😭😭😭😭
2026-09-23 07:17:39
1
mrs.danish1472
Rani ya :
3 bchy chly gu
2026-09-22 12:43:17
0
umarkabirian
M.Umar Malik :
دلوں پر گزر جاتی ہے💔💔💔 یہ دل بہت ڈھیٹ ہوتے ہیں ہر تکلیف سہہ جاتے ہیں
2026-09-15 14:44:19
11
m.rayan.rayan.soh
M Rayan :
sister ap k alfaz rula dety hain 🥺🥺🥺
2026-09-15 16:52:07
1
nimra.ashfaq.6023
Anamta sshahzadi :
jaate Hain aur maa baap bhi jite ji Mar jaate Hain😭😭😭😭
2026-09-22 14:32:31
1
m.farooq1
butterfly🦋🦋 :
میں نے ڈالے ہیں اپنے بچوں پہ پھول جب قسمت ساتھ نہ دے تو بچے بھی ماں باپ کو چھوڑ کے جاتے ہیں باپ بھی جوان اولاد کا جنازہ اپنے کندھوں پہ اٹھاتا ہے کوئی مجھ سے پوچھے ماں باپ کا غم جنہوں نے دعائیں مانگنا ہی چھوڑ دیا ہے اپنی ہوش ہی نہیں 😭😭😭😭
2026-09-23 11:13:46
0
malikumer0006
Malikking :
جاتے ہیں ماں باپ کو چھوڑ کر 🥺 پر ماں باپ جیتے جی مر جاتے ہیں ہم روز مرتے ہیں 😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭
2026-09-21 13:52:28
2
sabasaghir3
Saba saghir :
Haye 💔 aisy he awaz lgati hon main apny bchy ko Muhammad Hassan or phr bolti chli jati rok ni pati khud ko mama ki jan Kon hai mama ka shehzada Kon hai Muhammad Hassan hai dill manta he ni hai manta he ni 💔💔💔💔
2026-09-20 20:11:47
1
mirhazainab17
Mirha zainab :
me b jati hon apny baity ki qabr py phool dalny😢😢😢😢😢 bht yad at hai
2026-09-21 05:20:28
0
mrs.shas5
Mrs :
Mera beta b chla gya jis k any sy bht khudhia Ani thi pr bs ab dhuk rona😭😭nind na ana miss you Meri Jan Allah sbr dy sbko
2026-09-23 12:49:26
0
urwa.khan528
mustbshira malik :
Allah Apko sabar dy Meri behn😭
2026-09-23 08:09:25
0
binahussain446
❤️ ❤️ :
jatay hai maa KO rota Chor Kay chaly jaty hai mairy betay mujy Chor Kay gay hai phla beta 7 sal Ka or dosra beta ak din Ka 🥺🥺
2026-09-22 03:39:33
1
rukhsana.ali33
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 :
Meri gli m h aik borrhi amaa ..UN k 2 btiya or 2 bete UN ki death ho Gai .maa abhi zinda h.bht roti h amaa g.
2026-09-23 07:14:43
0
ssss361_
ssss361_ :
Kia kre hm mayn kaha jy Mera ,21sal ka Chala gaya
2026-09-22 20:46:56
0
mannatzahra48
🎀🪄M𝕒𝕟𝕟𝕒𝕥 ℤ𝕒𝕙𝕣𝕒🪄🎀 :
ہاں۔۔۔۔۔میری ماں زندہ ھے پر وہ بوڑھی ھو گئ ہیں ۔۔۔ میرے بابا زندہ ہیں ۔۔۔۔پر وہ بہت کمزور اور بے بس ھو گئے ہیں۔۔۔۔ انکا ہمارا اب کسی چیز میں دل نہیں لگتا۔۔۔۔۔ کیونکہ میرے بابا نے اپنے ھاتھوں دو ماہ پہلے اپنی بیٹی کو لحد میں اتارا ھے۔۔۔۔۔۔😭😭😭😭😭😭😭 اور ھم بھت تکلیف میں ھیں
2026-09-22 19:25:53
0
aqeel_865
Aqeel Ahmad bukhari :
اللہ پاک آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثمہ آمین
2026-09-23 09:58:27
0
asma49747
Asma :
میں ہوں وہ ماں جس جوان بیٹا 19سال کا اللہ کے پاس چلا گیا😭😭
2026-09-22 18:44:35
1
irhaa.farhan
Irhaa Farhan :
g bilkul😭😭😭
2026-09-23 03:53:42
0
mrsnimrahasnain
nimrahasnain z.d.m :
ha na mana apna sher Baja ha phol ke Tara Aya or kushbu da ka Chala gya Mary jagr ka tokra
2026-09-22 20:58:00
0
fatimaprincess757
Fatimaprincess :
ha jatay he Meray to 3 gay[Crying]
2026-09-23 05:20:21
0
To see more videos from user @umarkabirian, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About