@balouch5570: لوگ کہتے ہیں محبت قسمت والوں کو ملتی ہے، غلط کہتے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ محبت تو بہت سے لوگوں کو مل جاتی ہے، نصیب والوں کو صرف أس کی قدر کرنے والا انسان ملتا ہے۔ کچھ دل ٹوٹتے نہیں، خاموش ہو جاتے ہیں۔ اور خاموش دلوں کی اذیت صرف وہی سمجھ سکتا ہے جس نے سچی محبت ہاری ہو۔ سب سے زیادہ درد أس وقت ہوتا ہے جب تم کسی کی دنیا بن جاؤ، مگر وہ تمہیں اپنی ضرورت بھی نہ سمجھے۔ کبھی کبھی محبت ختم نہیں ہوتی، صرف انسان یہ سیکھ جاتا ہے کہ اپنی تکلیف خاموشی سے جینا بھی اک ہنر ہے۔ ہر جدائی بے وفائی نہیں ہوتی، کچھ لوگ محبت تو کرتے ہیں، مگر نبھا نہیں پاتے۔