سوات مدین میں ننھی ایشمل کے قتل پر جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخوا کا اظہارِ افسوس و مذمت
جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخوا کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن اور صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش نے سوات کے علاقے مدین میں ننھی ایشمل کے مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کے دلخراش واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچی کے ساتھ پیش آنے والا یہ سانحہ انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ برداشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ننھی ایشمل کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ حکومت اور متعلقہ ادارے واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائیں، ملزم کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔
صوبائی قیادت نے کہا کہ خواتین اور طلبہ سمیت شہریوں کا انصاف کے لیے پرامن احتجاج اس بات کا تقاضا ہے کہ حکومت عوام کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ معصوم بچوں کی حفاظت ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
#JUIDigitalMediaKP #TeamJUIKP
2026-09-16 09:16:22
0
To see more videos from user @yourfahado, please go to the Tikwm
homepage.