@ma885000: .... تیرا چھوڑ جانا ہم نے قبول کر لیا خاموشی سے بغیر کسی شکوے کے بغیر کسی سوال کے۔ ہم نے مان لیا کہ شاید ہم وہ نہیں تھے جو تمہیں چاہیے تھے ہم نے یہ بھی مان لیا کہ ہر محبت کو منزل نہیں ملتی۔ کہ کبھی کبھی چھوڑ دینا، ساتھ نبھانے سے آسان ہوتا ہے۔ ہم نے خود کو سمجھایا کہ جانا بھی ایک حق ہوتا ہے مگر جو چیز ہم سے قبول نہ ہو سکی وہ تیرا روز یاد آنا ہے۔ بر صبح آنکھ کھلتے ہی سب سے پہلا خیال تیرا بر رات سونے سے پہلے آخری خیال بھی تیرا۔ دن کے ہجوم میں لوگوں کی باتوں کے بیچ ہنسی کے لمحوں میں بھی اچانک تیرا نام دل میں گونج جاتا ہے اور سب کچھ بے معنی ہو جاتا ہے۔ تیرا جانا ایک دن کا دکھ تھا مگر تیرا یاد آنا ہر دن کی سزا بن گیا ہے۔ تو نہیں ہے، پھر بھی تیری کمی ہر سانس کے ساتھ محسوس ہوتی ہے۔ کبھی کسی خوشی کو چھوتے ہوئے دل خود بخود کہہ اٹھتا ہے ، "کاش یہ لمحہ تمہارے ساتھ ہوتا " اور وہی لمحہ زہر بن جاتا ہے۔ ہم نے لوگوں کے سامنے مضبوط بننے کی اداکاری سیکھ لی ہے مسکراہٹ اوڑھ لی ہے خاموشی کو عادت بنا لیا ہے ... مگر یہ دل یہ دل آج بھی تیرے نام پر ٹوٹ جاتا ہے۔ راتوں کو جاگ جاگ کر ہم نے خود سے کتنی بار کہا بس اب نہیں سوچنا مگر یاد ہے کہ ضدی ہوتی ہے یہ مانتی ہی نہیں۔ کبھی کسی موڑ پر کسی پرانی بات پر کسی خوشبو پر کسی گانے پر تو یوں یاد آتا ہے جیسے دل کے زخموں کو کوئی آہستہ آہستہ کرید رہا ہو۔ آنکھیں نم ہو جاتی ہیں اور ہم خود سے ہار جاتے ہیں۔ تیرا چھوڑ جانا ہم نے مان لیا ہے مگر تیرا یوں ہر لمحہ یاد آنا ہمیں اندر سے ختم کر رہا ہے۔ یہ اذیت خاموش ہے مگر گہری ہے یہ دکھ چیختا نہیں مگر دل کو چیر کر رکھ دیتا ہے۔ ... تو دور ہے، بہت دور تیری یادوں کے ساتھ اور ہم یہاں روز روز بکھر رہے ہیں۔#emotionalpoetry #poetryrecitation #heartbreakpoetry #ghazalvibes #poetrycommunity
تیرا چھوڑ جانا قبول کر لیا۔ ❤️🩹۔ لیکن تیرا روز یاد آنا اذیت دیتا ہے۔ 🥹
2026-09-15 17:48:42
35
꧁❀𝄟⃝🎀کرن شہزادی𝄟⃝🎀❀꧂ :
تیرا چھوڑ جانا قبول کر لیا۔ ❤️🩹 لیکن تیرا روز یاد انا مجھے اندر ہی اندر ختم کر رہا ہے 😭😭
2026-09-16 18:29:47
28
🎭SħÊɌɨ ɈᵾٹŦ♥ :
میں بہت پہلے ہی سمجھ گیا تھا کہ میرا انتخاب غلط ہے، مگر دل کے ہاتھوں مجبور تھا، اس لیے خود کو دھوکہ دیتا رہا۔
مگر شاید مرد بھی ایک عجیب اور اذیت ناک عادت رکھتے ہیں… وہ جسے ایک بار سچے دل سے چاہ لیں، اسے چاہے جتنی بھی تکلیف ملے، آسانی سے چھوڑ نہیں پاتے المعرکہِ محبت میں ہار کر بھی اسی سے امید لگائے رکھتے ہیں۔
بار بار اپنے ٹوٹے ہوئے دل کو جوڑ کر نئی امیدیں باندھتے ہیں، بار بار راتوں کو جاگ کر خود کو تسلیاں دیتے ہیں اور جھوٹی صفائیاں گھڑ کر اپنے ہی آپ کو سمجھاتے ہیں۔ ہر بار یہ سوچ کر ایک اور موقع دیتے ہیں کہ شاید اب کی بار سب ٹھیک ہو جائے، شاید وہ میری محبت کی قدر سمجھ جائے، شاید میری وفا اس کا دل بدل دے۔
مگر جب بے رحم حقیقت تمام تر تلخی کے ساتھ سامنے آتی ہے، اور سارے پردے گر جاتے ہیں، تب جا کر یہ اذیت ناک سچ معلوم ہوتا ہے کہ زندگی کے بعض فیصلے کبھی دل سے نہیں، بلکہ سخت عقل سے کرنے چاہیے تھے۔
یہ وہ مقام ہوتا ہے جہاں انسان اندر سے بالکل خاموش اور خالی ہو جاتا ہے، جہاں تمام امیدیں دم توڑ دیتی ہیں… اور تب انسان کو سمجھ آتا ہے کہ کچھ محبتیں زندگی کا حسین سفر نہیں بنتیں، وہ صرف ایک تلخ، دردناک اور نہ بھولنے والا سبق بن کر رہ جاتی ہیں۔ 💔🕯️
2026-09-16 11:58:01
14
AHMAD KING :
"وہ میرا ہو نہ سکا، پھر بھی محبت کم نہ ہوئی،
ہم اُسے چاہتے رہے، اور اُسے خبر تک نہ ہوئی۔" 🥀
2026-09-16 06:16:32
19
꧁$༒😭🤒نفسیاتی لڑکا🙏☬༒$꧂ :
تیرے چھوڑ جانے کی تاریخ یاد رکھوں گا
😭🔥jaan oye😭🤒🔥
اس روز میں ہر سال سوگ منایا کروں گا😭🔥😭😭
2026-09-26 07:47:05
4
واسد🍁 :
تیرا روز کا یاد آنا بھی اب ہمارے لیے ایک سزا بن گئی ہے
Aqssi 😭💔
2026-09-15 21:51:04
17
Raja Bilal1910 :
Tara chour jana andar sa khutam kar gya 😭😭😭😭😭
2026-09-16 14:36:05
8
🇲 🇺 🇳 🇮 🇷 .🇦 🇼 🇦 🇳 :
@👁️👀:کسی کی عادت لگنے میں وقت نہیں لگتا مگر عادت ختم کرنے میں زندگی ختم ہو جاتی ہے🌹🌹
2026-09-17 16:27:49
5
🐣 🎀 𝒫𝓇𝒾𝓃𝒸𝑒𝓈𝓈 🎀 🐣 :
Allha [Heartwarming]
2026-09-16 16:49:44
7
❤️🔥زz :
جانے والا آنے کے لئے نہیں جاتا۔* 💔
2026-09-18 18:08:36
6
Ali Raza saith 24 :
*میں سوچتا ہوں تمہیں یاد نہ کروں* ❤️🩹😢
*پھر اگلے ہی لمحے تم ہی یاد آ جاتے ہو* 💔
🌾😎💔😽🌾
2026-09-17 08:00:50
6
میرایہ بھرم تھامیرےپاستم ہو😭A :
😭😭😭😭
اے میرے من پسند شخص!
اگر یہ الفاظ کبھی تم تک پہنچیں تو سمجھ لینا کہ میں نے کس لیے خود کو خاموش کر لیا تھا...۔ محبت میں انسان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے—فاصلے، مجبوریاں، اور حالات کی تلخی بھی—مگر اپنے پسندیدہ انسان کی آنکھوں میں اپنے لیے بے رخی اور سرد مہری برداشت نہیں کر پاتا۔ میری خاموشی کوئی ناراضگی یا کوئی شکوہ نہیں ہے، یہ تو بس اس بات کا اعتراف ہے کہ اب میرے الفاظ، میری سسکیاں اور میری محبت تمہارے دل پر دستک دینے کا حق کھو چکی ہیں۔ میں نے خود کو اس لیے خاموش کر لیا تاکہ تمہاری دنیا میں میری وجہ سے کوئی خلل نہ پڑے۔ میں نے اپنے لفظوں کا گلا گھونٹ دیا، کیونکہ جن لفظوں کو تم سننا ہی نہ چاہو، انہیں زبان پر لانا خود اپنی محبت کی توہین لگتا ہے۔ تم خوش رہو، کیونکہ میری آخری محبت کا آخری فیصلہ یہی خاموشی ہے۔"
ماضی😏
2026-09-21 05:56:02
3
... :
Kash...
2026-09-16 14:05:33
7
پرنس آف ہارٹ :
@پرنس آف ہارٹ:میں تیرے بعد جو زندہ ہوں، قصہ مختصر یہ ہے
میں جو مرتا، میری ماں نے بھی مر جانا تھا😥🥹
2026-09-22 00:14:17
4
MR,JABBAR JUTT🤗 :
آنکھوں سے تیرے خواب کو کھونے کا دل ہوا
کل رات تنہا تھا _____ میرا رونے کو دل ہوا
میں نے بچھڑ کے چن __ لیا تنہائیوں کا ساتھ
کیسے تمہارا غیر کا ________ ہونے کا دل ہوا
برسوں کے بعد آج بڑی _______ دیر تک ہنسا
اتنا ہنسا کہ بعد میں ______ رونے کا دل ہوا
2026-09-17 13:35:11
5
Ü<>♪♠♪<>M :
hyaa
2026-09-16 14:37:08
4
💔Dr🩺M MEHRAN KHAN NIAZI🏥🩺 :
🥺تیرا چھوڑ جانا قبول کر لیا۔ ❤️🩹 لیکن تیرا روز یاد انا مجھے اندر ہی اندر ختم کر رہا ہے 😭😭
2026-09-17 03:48:49
3
Noor-e-Qirtas :
https://vm.tiktok.com/ZN8MR7r6Q/
2026-09-21 12:28:10
2
Muhammad Raza Haral :
patience and complete silence about her is only loyalty. no talk about her.otherwise Allah knows my situation after her
2026-09-16 20:48:07
3
Adeel💖🇧🇭 :
وہ شاید کبھی یہ نہ سمجھ سکے کہ کسی ایک انسان کے لیے برسوں تک صبر کرنا کیا ہوتا ہے۔ کچھ لوگ محبت بت حاصل کر لیتے ہیں، اور کچھ لوگ صرف انتظار اپنے نصیب میں لکھوا لیتے ہیں۔ ہم مسکراتے ضرور ہیں، مگر دل کے اندر کتنے موسم خاموشی سے گزر جاتے ہیں، یہ کوئی نہیں جانتا۔ وقت گزرتا رہتا ہے، لوگ بدلتے رہتے ہیں، مگر کچھ چاہتیں ایسی ہوتی ہیں جو دل کے کسی کونے میں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔ جس کو مل گیا میرا من پسند شخص، وہ کیا جانے صبر آتے آتے زمانے گزر جاتے ہیں۔ کبھی کبھی محبت کا سب سے مشکل حصہ بچھڑنا نہیں ہوتا، بلکہ خاموشی سے یہ قبول کرنا ہوتا ہے کہ جیسے دل نے اپنا مانا، وہ کسی اور کی قسمت بن گیا۔ پھر بھی دل دعا ہی دیتا ہے، کیونکہ سچی محبت بددعا نہیں کرتی صرف خاموش ہو جاتی ہے
2026-09-16 17:02:29
3
Maham di masat 👑🥰 :
اسے معلوم تھا کہ
میں اس پر مرتا ہوں
اور اذیت یہ ہے کہ
اس نے پھر بھی میری پروا نہیں کی !!!!!
2026-09-17 17:09:37
3
🥀اک عام سا لرکا🥀 :
زندگی کبھی کبھی ہمیں ایسے راستوں پر لے آتی ہے جہاں خاموشی ہی سب سے بڑا جواب بن جاتی ہے اور دل چاہ کر بھی کچھ کہنے کی ہمت نہیں رہتی، بس اندر ہی اندر سب کچھ ٹوٹتا رہتا ہے۔
ہم جنہیں اپنا سب کچھ سمجھتے ہیں وہی اکثر ہمیں ایسے مقام پر چھوڑ جاتے ہیں جہاں صرف یادیں رہ جاتی ہیں اور ساتھ میں ایک خالی پن جو کبھی پورا نہیں ہوتا، اور ہم بس وقت کے ساتھ جینا سیکھ لیتے ہیں۔
وقت گزرنے کے ساتھ انسان مسکرانا تو سیکھ لیتا ہے مگر اندر کی ٹوٹ پھوٹ کو چھپانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی، کیونکہ ہر مسکراہٹ کے پیچھے ایک کہانی چھپی ہوتی ہے۔
کچھ لوگ واقعی ہماری زندگی میں آ کر ہمیں وہ احساس دے جاتے ہیں جو عمر بھر نہیں بھلایا جا سکتا، چاہے وہ ساتھ رہیں یا نہیں، ان کی یاد ہمیشہ دل میں رہتی
2026-09-29 19:35:12
2
To see more videos from user @ma885000, please go to the Tikwm
homepage.