@dill_ka_hall_lafzoon_ma: آپ اپنی مصروفیات میں مجھ سے بے خبر کیوں ہو جاتی ہو؟ کیا آپ کے اردگرد کی دنیا میری محبت سے زیادہ خوبصورت ہے؟ میں تو آج بھی آپ کی ایک آواز کے لیے اپنی ساری خاموشیاں سنبھال کر رکھتا ہوں، آپ کا ایک پیغام میرے دن بھر کی تھکن اتار دیتا ہے، اور آپ ہو کہ دنیا کے شور میں میرا نام بھی بھول جاتی ہو۔ مجھے معلوم ہے زندگی صرف محبت کا نام نہیں، آپ کے بھی اپنے کام ہیں، لوگ ہیں، مصروفیات ہیں، مگر کیا کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ ہجوم میں اچانک میری یاد آپ کو چھو جائے؟ کیا کبھی کسی لمحے آپ کو محسوس نہیں ہوتا کہ کوئی شخص آپ کی خبر کے انتظار میں خاموش بیٹھا ہے؟ میں تم سے ہر وقت بات نہیں مانگتا، بس اتنا چاہتا ہوں کہ آپ کی مصروف زندگی میں میرے لیے بھی کوئی لمحہ باقی رہے۔ کوئی ایسا لمحہ جس میں آپ دنیا سے الگ ہو کر صرف مجھے یاد کرو، اور دل سے کہو ہاں، کوئی ہے جو آج بھی میری راہ دیکھتا ہے۔ کبھی کبھی سوچتا ہوں شاید آپ کے اردگرد کی دنیا واقعی بہت حسین ہے، شاید وہاں کے لوگ آپ کو مجھ سے زیادہ ہنساتے ہیں، شاید ان کی باتوں میں وہ رنگ ہیں جو میری محبت میں نہیں۔ مگر پھر دل کہتا ہے محبت خوبصورتی کا مقابلہ نہیں، محبت تو وہ جگہ ہے جہاں انسان دنیا بھر کی خوبصورتی کے باوجود ایک ہی شخص کو ڈھونڈتا ہے۔ میں نے تو آپ کو اپنی دعاؤں میں رکھا، اپنی تنہائیوں میں رکھا، اپنی ہر خوشی کے بیچ آپ کا خیال رکھا۔ بس کبھی کبھی دل یہ سوال ضرور کرتا ہے اگر میں آپ کے لیے اتنا معمولی ہوں تو پھر میری محبت آپ کو یاد کیوں نہیں رہتی؟ آپ مصروف رہو، میں آپ سے شکوہ نہیں کروں گا، بس اتنا یاد رکھنا، کسی کی محبت کو اتنا بھی نظرانداز نہ کرنا کہ وہ ایک دن آپ کی خبر لینا چھوڑ دے۔ کیونکہ جو شخص آپ کی بے خبری میں بھی آپ کو چاہتا رہتا ہے، وہ ہمیشہ انتظار نہیں کرتا۔ کبھی کبھی محبت بھی تھک جاتی ہے، اور پھر انسان خاموشی سے پوچھتا ہے کیا واقعی آپ کے اردگرد کی دنیا میری محبت سے زیادہ خوبصورت تھی؟

دل کا حال لفظوں میں 🫠❤️
دل کا حال لفظوں میں 🫠❤️
Open In TikTok:
Region: PK
Tuesday 15 September 2026 16:58:05 GMT
18377
924
10
356

Music

Download

Comments

ahmed03426
احمد اعوان،،،حال آف دوبئ :
save wala option on kro bro
2026-10-25 01:24:38
0
wajii.11
وجیہہ الحسن🩺 :
Caption please 🙏
2026-10-24 05:22:02
0
hafiz84401
Hafiz peeko center کورڈھی 🦋᭄ :
آپ اپنی مصروفیت میں مجھ سے بے خبر کیوں ہو جاتی ہو کیا آپ کے اردگرد کی دنیا میری محبت سے زیادہ خوبصورت ہے 🫠🫠🫠🫠
2026-10-13 05:30:15
0
badashah.0098
🥀🥺🥀 :
caption please
2026-09-18 05:37:32
0
bilalalishah24
Bilal Shah 🦅🦅 :
🙂🙂
2026-09-24 03:28:37
0
wasay5711
wasay :
[Heartwarming][Heartwarming][Heartwarming]
2026-09-27 09:25:10
0
yasirhussain4321
Yasir hussain :
❤️❤️❤️
2026-09-19 09:15:30
0
callme_usmannn
RO〽️I 〽️IRZA👑 :
🥀🥀🥀
2026-09-15 22:30:13
0
aqib.jajja2
AQIB :
🥰🥰🥰
2026-09-15 17:02:41
0
.tayyabali01
♕♡⚘𝑇𝐚𝐲𝑦𝑎𝑏⚘♡♕ :
میں تو آج بھی آپ کی ایک آواز کے لیے اپنی ساری خاموشیاں سنبھال کر رکھتا ہوں، آپ کا ایک پیغام میرے دن بھر کی تھکن اتار دیتا ہے، اور آپ ہو کہ دنیا کے شور میں میرا نام بھی بھول جاتی ہو۔
2026-09-21 16:09:44
0
To see more videos from user @dill_ka_hall_lafzoon_ma, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About