@immuhammadsohailafridi: میں آج دل کی گہرائیوں سے لاہوریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جس طرح انہوں نے تمام تر فسطائیت، جبر اور ظلم کا مقابلہ کیا اور عمران خان صاحب سے اپنی محبت کا اظہار کیا، میں آپ سب کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ آج لاہور میں جس طرح کا کرفیو نافذ کیا گیا، جب قبائلی اضلاع میں فوجی آپریشن شروع ہوئے تھے تو ہمارے قبائلی اضلاع نے بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا تھا، جیسا آج مریم صفدر کی جعلی حکومت میں لاہور میں لگایا گیا۔ نامعلوم افراد بھی سادہ لباس میں گھوم رہے تھے۔ ہمیں معلوم ہے کہ یہ نامعلوم افراد کون ہوتے ہیں اور کہاں سے آتے ہیں۔ انہوں نے آج لاہور کی خواتین، بچوں اور عام شہریوں کے ساتھ جس طرح کا رویہ اختیار کیا، وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ لیکن مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ لاہوریوں نے خوف کی بت توڑ دیے ہیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ، آپ نے اپنے اس جذبے اور جنون کو 27 ستمبر تک، بلکہ اس کے بعد بھی برقرار رکھنا ہے۔ یہ جذبہ کسی صورت کم نہیں ہونا چاہیے۔ لاہوریوں کو بھی معلوم ہے کہ وہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں، اور آج کرفیو لگانے والوں اور عوام کو روکنے والوں کو بھی اندازہ ہوگیا ہے کہ لاہور کس کے ساتھ ہے۔ لیکن سمجھ نہیں آتی کہ یہ لوگ کرفیو، پکڑ دھکڑ، چادر اور چار دیواری کی پامالی اور اس طرح کے ظلم و جبر کے ذریعے خود کو دھوکہ دے رہے ہیں یا کسی اور کو؟ پہلے میں کہا کرتا تھا کہ پنجاب کا ماحول دیکھتے ہوئے اگر ہمیں ایک دن پہلے بھی بتا دیا جائے کہ جلسے کی اجازت ہے اور کوئی پکڑ دھکڑ نہیں ہوگی، راستوں پر کرفیو نہیں ہوگا، تو ہم جلسہ کریں گے۔ لیکن آج جو حالات میں لاہور میں دیکھ رہا ہوں، اگر صرف تین گھنٹے کے لیے جلسے کی اجازت دے دی جائے، کوئی پکڑ دھکڑ نہ ہو اور راستے بند نہ کیے جائیں، تو صرف تین گھنٹوں میں لاہور کی اتنی عوام نکلے گی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ یہی وہ آزادی ہے جو عمران خان صاحب اپنی قوم کو دے چکے ہیں، اور اسی آزادی کے جذبے کے تحت آج لاہور کے عوام نے خوف کی تمام زنجیریں توڑ دی ہیں۔ میں ایک بار پھر تمام لاہوریوں کا دل سے شکر گزار ہوں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ، آج کی اسٹریٹ موومنٹ یہاں لاہور میں اختتام پذیر ہوتی ہے۔ اس کے بعد ہم ان شاء اللہ باقی روٹ کی جانب جائیں گے، ہمارے دو ہزار سے زائد ہمارے کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ کل جہاں ہمارے مہمانوں کے لیے کھانے کا انتظام تھا، وہاں پنجاب پولیس کی غیرت دیکھیے کہ انہوں نے ٹینٹ تک اکھاڑ دیے اور اپنے ساتھ لے گئے۔ یہاں تک کہ مہمانوں کے لیے رکھا گیا کھانا بھی پنجاب پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔ بہرحال، غیرت نام کی کوئی چیز ان میں باقی نہیں رہی۔ پنجاب کے عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔ پنجاب کے عوام خود پنجاب پولیس کے رویے سے تنگ ہیں۔ پنجاب پولیس کو سوچنا چاہیے کہ وہ اپنے ہی ادارے کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں۔ یہ لاوا ایک دن ضرور پھٹے گا، اور جب یہ پھٹے گا تو ان سب کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ اللہ نہ کرے کہ وہ دن آئے۔ اللہ کرے کہ اس دن سے پہلے انہیں کچھ عقل آ جائے اور وہ ظلم و جبر کا راستہ چھوڑ دیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ، کل ہمارا روٹ جہاں جہاں سے گزرے گا، وہاں کے عوام تیاری کریں۔ کل ان شاء اللہ آپ سے وہیں ملاقات ہوگی۔ شکریہ لاہور! وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی

Sohail Afridi
Sohail Afridi
Open In TikTok:
Region: PK
Tuesday 15 September 2026 17:16:05 GMT
148394
41917
2035
319

Music

Download

Comments

arshad333537
ARSHAD TANHA 804 :
اس میں پولیس نے میرا حات زخمی کر دیا
2026-09-15 17:34:51
118
queenqueen16535
Alisha Queen :
Barish ke mausam thanda hota hai Mohammed likhane se Dil💕
2026-09-15 17:53:53
13
imini804
MinaHiL PTI ❤️ :
multan ana multan kioy bhi nahi ata multan ana plzzzzzzzz
2026-09-15 17:26:45
5
itshamza384
itshamza786 :
❤️
2026-09-15 17:21:04
36
awais_official_340
𝐀𝐰𝐚𝐢𝐬 𝐍𝐢𝐬𝐚𝐫 𝟖𝟎𝟒🔥 :
I love you😘 Khan Saab❤️❤️
2026-09-15 17:22:06
9
its.pardasi110
It's Pardasi110 :
Love you Imran Khan 804 👍🏻
2026-09-15 17:20:29
7
marrahjameela33
Marrah Jameela :
great leader Sohail Afridi
2026-09-15 17:31:16
4
shaziakhan6067
shaziakhan6067 :
shehzada
2026-09-15 18:32:51
6
amirmobileparts
AMIR MOBILE PARTS :
Lahore Thanks💪💪
2026-09-15 17:18:40
7
hania.queen3930
Hania Queen :
sohail afraid AP parshan ni ho Huma apni jan bi dea ga inshallah Imran Khan ka Liya
2026-09-15 17:32:35
22
malikumar048
عمر اعوان 💯(قطب شاہی) :
I love you Imran Khan 🥰🥰🥰🥰🥰
2026-09-15 17:28:35
6
tuoseefraju
༺منافقوں͜͡.کا.دشمن༻ :
804❤️❤️
2026-09-15 17:35:28
5
mahi.ch781
Mahi Ch :
Inn Sha Allah achay din anay walay hain
2026-09-15 17:33:40
5
sardar.hamza.khan39
Hamza Baluch 007 :
please location
2026-09-15 17:23:49
5
user753362651
ch Irfan :
🥰🥰🥰804
2026-09-15 17:35:47
5
malakhamid804
SOĞ🐯TIGER🐯PAK🇵🇰 :
Miss you cm sib 🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰
2026-09-15 17:24:43
7
arshbaloch84
😎…””Mیr..—زادی😎 :
Bahi ham ap se bahot muhabat karte hai bas ap imran khan k sat ase dil se sat Dena or kabi ghadari ni karna ye awam ap se bahot muhabat karte hai
2026-09-15 18:08:35
7
mandi_king804
usman۔khan.🫶 :
صَلَى اللّٰهُعَلَيْهِ وَسَلَم
2026-09-15 17:18:39
30
shinwar075
🔵ألفِراقُ آشدُ مِنَ اَلمَوت :
ہے ان جیسا کوٸ خوبصورت شخص
2026-09-15 17:21:22
37
smart6650
Smart :
پنجاب پولیس کی بیغرتی پر افسوس
2026-09-15 17:33:42
8
sk_deshani_
Shahid Khan🪴 :
قسم سے کیا وزیراعلی ملا ہے ببر شیر سہل آفریدی ایک نڈر اور بہادر سپہ سالار ہے💗
2026-09-15 17:33:42
29
khanand914
👑🥀راجا صاحب 🥀👑 :
عمران خان
2026-09-15 17:29:02
17
To see more videos from user @immuhammadsohailafridi, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About