@workerswelfarefund_wwf: وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے آئی ایل او کے کنٹری ڈائریکٹر گیئر ٹونسٹول کی ملاقات ؛ 28 سال بعد ڈائریکٹر جنرل آئی ایل او کے دورہٴ بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے کنٹری ڈائریکٹر گیئر ٹونسٹول نے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری جناب ندیم اسلم چوہدری اور سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ جناب ذولفقار احمد بھی موجود تھے ملاقات کے دوران آئی ایل او کے کنٹری ڈائریکٹر نے وفاقی وزیر کو آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہانگبو کے اگلے ماہ کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے والے اہم دورہٴ پاکستان کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل کے دورے میں مختلف صوبائی دورے، اعلیٰ سرکاری حکام و شراکت داروں کے ساتھ اہم ملاقاتیں، اور ملک بھر میں محنت کشوں اور ورکر برادری کے ساتھ خصوصی پروگرامز اور تفصیلی تعاملی نشستیں شامل ہیں۔ _----+-++ ادھر انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ (ICMPD) کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ سوزانے راب نے بھی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے انہیں پاکستان آمد اور آئی سی ایم پی ڈی کی پہلی خاتون سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے پاکستانی ہنرمند اور نیم ہنرمند افرادی قوت کے لیے یورپی لیبر مارکیٹس تک رسائی بڑھانے، قانونی مائیگریشن کے راستوں کو فروغ دینے اور مہارتوں کو عالمی منڈی کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا ہے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان کے پاس ہنرمند افرادی قوت کا بڑا ذخیرہ موجود ہے جسے یورپی ممالک میں افرادی قوت کی طلب سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے EU–Pakistan Talent Partnership کے تحت پائلٹ موبیلٹی پروگرامز، مشترکہ تربیتی پروگرامز اور سینٹرز آف ایکسیلنس کے قیام کے ذریعے پاکستانی کارکنوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی تجویز دی۔ وفاقی وزیر نے بیرون ملک روزگار کے نظام کو محفوظ، شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے حکومتی اصلاحات، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کی نگرانی اور ڈیجیٹل مائیگریشن نظام کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جنوری 2024 سے اب تک 736 لائسنس منسوخ جبکہ 39 معطل کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے آئی سی ایم پی ڈی کے جعلی ملازمتوں کے خلاف آگاہی، مائیگرنٹ ریسورس سینٹرز اور واپس آنے والے افراد کی بحالی و دوبارہ انضمام سے متعلق منصوبوں کو سراہتے ہوئے تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ محترمہ سوزانے راب نے محفوظ اور منظم قانونی مائیگریشن، اسکلز ڈویلپمنٹ اور طلب کے مطابق افرادی قوت کی نقل و حرکت کے لیے پاکستان کی تجاویز کا خیرمقدم کیا اور حکومتِ پاکستان کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے پر آمادگی ظاہر کی۔ دونوں جانب سے قانونی مائیگریشن، اسکلز ڈویلپمنٹ، کارکنوں کے تحفظ اور پائیدار روزگار کے شعبوں میں تعاون کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کے لیے مسلسل رابطے اور فالو اَپ میکنزم قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ #fyp #foryou #foryoupage #viral #tiktok @Mian Amjad Gadgor 🇵🇰🫡 @Chaudhry Salik Hussain @Workers Community