@immuhammadsohailafridi: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا لاہور میں پنجاب کی جعلی حکومت اور پنجاب پولیس کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو! پنجاب اس وقت شدید سول مارشل لاء، جمہوری اقدار کی پامالی اور گھٹن کا شکار ہے، مریم صفدر کی جعلی حکومت میں پنجاب مسلط اور کرپٹ حکمرانوں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، موجودہ حکمران عوام کے حقیقی مینڈیٹ سے نہیں آئے بلکہ پاکستانی عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں, مریم صفدر نے واضح کیا کہ انہیں بھارت سے نہیں بلکہ پاکستان کے تین چھوٹے صوبوں سے خطرہ ہے، پاکستان کے تین صوبوں کو خطرہ قرار دینا انتہائی تشویشناک ہے، یہی ٹولہ پاکستان کے حقیقی دشمن ہیں، مسلط حکمران وفاقی اکائیوں کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں، پنجاب کے غیور عوام ایسے احمق اور غدار لوگوں کو کبھی اپنا حکمران منتخب نہیں کریں گے، وہ وقت قریب ہے جب ملک ایسے مسلط حکمرانوں سے پاک ہوگا، پنجاب پولیس عوام کی نہیں بلکہ جاتی امرا کی درباری پولیس بن چکی ہے، پنجاب پولیس شہریوں پر تشدد، بچوں کے اغوا اور بے گناہ افراد کی گرفتاریوں میں ملوث ہے، گزشتہ دو روز میں دو ہزار سے زائد کارکنان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا، پنجاب پولیس کو تنخواہیں عام شہریوں کے ٹیکس سے ملتی ہیں مگر وہ شریف خاندان اور مافیا کے مفادات کے لیے کام کر رہی ہے، پنجاب پولیس میں عزت، دیانت، شرم اور حیا نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، پنجاب پولیس اپنے ہی شہریوں کو سرعام ہراساں اور ان پر ریاستی جبر کر رہی ہے، ایسی شرمناک ملازمت چھوڑ دیں جس میں اپنے ہی لوگوں پر ریاستی تشدد کرنا پڑے، رزق اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے، اپنے ہی لوگوں پر ظلم و جبر اور ان کے گھروں کی حرمت پامال کرنے والے سب سے بڑے بے غیرت ہیں، گھروں کی حرمت اور ان میں موجود خواتین کی عزت پامال کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں، پنجاب کے عوام اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں، اب کوئی طاقت ان کے فیصلے کو نہیں بدل سکتی،